ETV Bharat / state

مغربی بنگال: شبرانسو رائے کا سنسنی خیز انکشاف - بی جے پی چھوڑ ترنمول کانگریس میں شامل

سینئر سیاسی رہنما مکل رائے کے بیٹے شبرانسو رائے کے دل بدل کے کھیل کو لے کر سنسنی خیز انکشاف کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

مغربی بنگال: شبرانسو رائے کا سنسنی خیز انکشاف

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 1:39 PM IST

مغربی بنگال کے سینئر سیاسی رہنما مکل رائے کے بیٹے اور بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی شبرانسو رائے نے ریاست کی موجودہ صورتحال کو لے کر کئی سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے والے سابق رکن اسمبلی شبرانسو رائے کا کہنا ہے کہ 'لوک سبھا انتخابات 2019 سے قبل ان کے والد مکل رائے پر جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ ڈرایا دھمکایا جاتا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ان کے والد (مکل رائے ) کو ذہنی طور پر دباؤ ڈال کر ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔'

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگ بہت پہلے ہی بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہو جاتے لیکن ہمیں صحیح وقت کا انتظار تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'انہیں یقین تھا کہ ترنمول کانگریس میں انہیں آسانی سے جگہ مل جائے گی کیونکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی سمیت تمام رہنماؤں سے اچھے تعلقات رہے ہیں۔'

شبرانسو رائے کا کہنا ہے کہ '30 سے 35 ارکان اسمبلی بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوں گے۔ چند ارکان اسمبلی مسلسل رابطے میں ہیں۔ پارٹی کی سربراہ سے گرین سگنل ملتے ہی تمام ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس کا حصہ بن جائیں گے اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.