مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ 'امت شاہ نے ممتا بنرجی کی حکومت پر جتنے الزامات لگائے ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔ ان کے الزامات پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کیونکہ ان کے پاس پوری معلومات نہیں ہے۔ اگر انہیں پوری جانکاری ہوتی تو وہ اس طرح کی باتیں کبھی نہیں کرتے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت پر مرکز کے ترقیاتی منصوبوں کو استعمال نہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ ان کی جانکاری کے لئے یہ بتانا ضروری ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت نے مرکز کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا بھر پور فائدہ اٹھایا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال کی عوام نے اویشمان بھارت سمیت تمام ترقیاتی منڈیوں سے بھر پور فائدہ اٹھائے اور مستقبل میں بھی اٹھاتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم رہائش منصوبوں کو عوام تک پہنچایا گیا ہے۔ اضلاع کے عوام نے اس منصوبے کے تحت اپنے اپنے مکانات بھی بنوائے ہیں۔'
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تمام منصوبوں کو مغربی بنگال کے عوام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی کیونکہ اس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: امت شاہ نے رابندر ناتھ ٹائیگور کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ 'شھبندو ادھیکاری کے جانے سے ترنمول کانگریس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس ان کی وجہ سے اقتدار میں نہیں آئی تھی بلکہ وہ اس پارٹی کی بدولت سرخیوں میں آئے تھے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'انتخابات کے دوران اس طرح کے واقعے پیش آتے ہیں اور مستقبل میں بھی پیش آئیں گے۔'