ETV Bharat / state

بنگال کے وزیر کی گورنر پر کڑی تنقید - Governor Jagdeep Dhankar

مغربی بنگال کی حکمراں اور ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما جیوتی پریہ ملک نے گورنر جگدیپ دھنکر پر جم کر تنقید کی۔

بنگال کے وزیر کی گورنر پر کڑی تنقید
بنگال کے وزیر کی گورنر پر کڑی تنقید
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:32 PM IST

ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر جیوتی پریہ ملک نے گورنر جگدیپ دھنکر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “وہ گورنر کم بی جے پی کے صدر زیادہ ہیں ۔”

ریاستی وزیر جیوتی پریہ ملک نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘گورنر جگدیپ دھنکر ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ ‘وزیر داخلہ سے ملاقات کرنا کوئی بری بات نہیں ہے لیکن ریاست کی سکیورٹی سے متعلق باتیں کرنے پر اعتراض ہے۔'

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ “گورنر جگدیپ دھنکر گورنر کم اور بی جے پی کے صدر زیادہ لگتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ “گورنر جگدیپ دھنکر بی جے پی کے صدر کی طرح کام کرتے ہیں وہ اکثر وبیشتر ریاستی حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، بنگال میں بی جے پی کے دو صدر ہیں دلیپ گھوش صدر ہیں اور گورنر سپر صدر ہیں۔”

جیوتی پریہ ملک کے مطابق بی جے پی کا بنگال حکومت بنانےکا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ریاست کی داخلہ سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس کے بعد بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت کانگریس, بائیں محاذ نے گورنر کی جم کر تعریف کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.