مسٹر سانیال کی ہارٹ اٹیک کے بعد گذشتہ پانچ دنوں سے این آر ایس اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وہ بزنس بٹ کے ایک معروف صحافی تھے اور انہوں نے اپنے صحافتی زندگی کا آغاز ایک چھوٹے سے اشاعتی ادارے سے کی تھی۔
انہوں نے اکنومک ٹائمس میں بھی کام کیا تھا اور 90 کی دہائی میں ہندو بزنس لائن کا کولکاتا ایڈیشن جب شروع ہوا تو وہ اس کے ساتھ منسلک ہوگئےتھے۔
وہ اکنومک ٹائمس سے بزنس لائن میں آنے والے صف اول کے صحافیوں میں سے ایک تھے۔
آئی جے اے نے مسٹر سانیال کی موت پر افسوس اور متاثرہ خاندان کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔