ETV Bharat / state

کوروناوائرس سے بنگال میں دوسری موت - ایک خاتون کی موت

دارجلنگ کے کلمپونگ ضلع کی گوروبتھان کی رہنے والی 56سالہ مہاجر خاتون مزدور کی موت ہو گئی۔ ریاست میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔

کوروناوائرس سے بنگال میں دوسری موت
کوروناوائرس سے بنگال میں دوسری موت
author img

By

Published : Mar 30, 2020, 8:38 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے پیر کو ایک خاتون کی موت کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔

موصول رپورٹ کے مطابق دارجلنگ کے کلمپونگ ضلع کی گوروبتھان کی رہنے والی 56سالہ مہاجر مزدور کو رات کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔این آئی سی ای ٹی نے خاتون مزدور میں انفیکشن کی تصدیق کی تھی۔

کوروناوائرس سے بنگال میں دوسری موت
کوروناوائرس سے بنگال میں دوسری موت

خاتون مزدور کو 26 مارچ کو شمالی بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال (این بی ایم سی ایچ) میں داخل کرایاگیاتھا۔ وہ اپنی بیٹی کا علاج کرانے سات مارچ کو چنئی گئی تھی اور 19مارچ کو وہ اپنی بیٹی کے ساتھ چنئی سے طیارے کے ذریعہ واپس لوٹی تھی۔

کورونا سے متاثر خاتون کی آج صبح این بی ایم سی ایچ میں موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ بنگال میں اس سے پہلے بھی کورونا سے متاثر ایک شخص کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 18لوگ اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کل مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے تین نئے کیس سامنے آئے تھے اس کے ساتھ کل مریضوں کی تعداد 18ہوگئی ہے۔ تاہم مختلف اسپتالوں کے آئیسولیشن میں داخل 21 مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ اب تک بنگال میں ایک 58 سالہ مریض کی موت ہوئی ہے۔

کل جن تین خواتین کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں دو خواتین میں سے ایک کی عمر 76برس اور ایک کی عمر 56 برس ہے۔ یہ تینوں کورونا وائرس کے مریض کے رابطے میں آئے تھے اور اس مریض کا علاج پرائیوٹ اسپتال میں ہورہا ہے۔ یہ خواتین بھی گزشتہ کئی دنوں سے قرنطینہ میں تھیں۔

جبکہ تیسری خاتون شمالی بنگال کی ہیں۔ مگر یہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر کس طرح ہوئی اس کی تفصیلاات حاصل کی جارہی ہے۔

کل تک مغربی بنگال میں35,000ہزار افراد قرنطینہ میں ہیں۔ ان میں کئی لوگ اپنے گھر میں ہیں جب کہ کچھ مختلف اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈ میں ہیں ۔سنیچر کو 68نئے مریض کو داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.