کولکاتا: سالٹ لیک سیکٹر 5 سے اب تک صرف پھول بگان میٹرو اسٹیشن تک ہی خدمات بحال تھی، پھول بگان سے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کو جوڑنے کا کام مکمل ہونے تک بعد سیالدہ میٹرو اسٹیشن سے خدمات بحال ہونے کا ادب کو انتظار تھا۔ خاص طور پر سالٹ لیکن آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنے والوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ Sealdah Metro Station will be Inaugurated
پہلے انہیں سیالدہ اسٹیشن سے پھر بس کے ذریعے سالٹ جانا پڑتا تھا، لیکن اب ان کو سیالدہ سے ہی سالٹ سیکٹر 5 تک کے لئے میٹرو ٹرین کے ذریعے جا سکیں گے۔کام مکمل ہونے کے باوجود بھی ایسٹ ویسٹ میٹرو کی کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ریلوے بورڈ کی جانب سے منظوری نہیں مل رہی تھی۔ لیکن آج کولکاتا میٹرو ریلوے کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ تمام مسئلے کا حل یو گیا ہے۔
آئندہ یکم جون سے سیالدہ سے پھول بگان کے لیے خدمات بحال کر دی جائیں گی۔ میٹرو ریلوے ذرائع کے مطابق 31 مئی کو سیالدہ میٹرو اسٹیشن کے افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر ریل اشوینی ویشنو بھی موجود رہ سکتے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ورچوئل طور پر سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح کر سکتے ہیں۔ سیالدہ میٹرو اسٹیشن کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ملک کا سب سے مصروف ترین میٹرو اسٹیشن ہوگا۔
Sealdah Metro Station Inaugurated Soon: جدید تکنیک سے مزین سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح جلد