ETV Bharat / state

بنگال میں اسکول اور کالج 31 جولائی تک بند رہیں گے

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 8:20 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 31 جولائی تک ریاست کے تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے۔

بنگال میں اسکول اور کالج 31 جولائی تک بند رہیں گے
بنگال میں اسکول اور کالج 31 جولائی تک بند رہیں گے

یکم جولائی سے بنگال کے تعلیمی اداروں کے کھلنے کی بات تھی لیکن ریاست میں جس طرح سے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے ۔اس کو دیکھتے ہوئے والدین میں بھی تذبذب ہے۔اس لیے آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے اسکول و کالج آئندہ 31 جولائی تک بند رہیں گے۔لیکن مقررہ وقت پر امتحانات منعقد کیے جائیں گے ۔

وزیر اعلی کے اس اعلان کے بعد والدین کو سکون ملا ہے۔اس سے قبل بھی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ جولائی میں بھی اسکول نہیں کھلیں گے لیکن امتحانات ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی انہوں غیر سرکاری اسکولوں سے فیس میں اضافہ نہ کرنے کی بھی اپیل کی تھی ۔

ایک بار پھر آج انہوں نے یہ واضح کر دیا کہ اسکول و کالج جولائی میں نہیں کھل رہے ہیں اور غیر سرکاری اسکولوں سے ایک بار پھر سے فیس میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے بھی اس بات کی طرف اشارہ دیا تھا کہ جولائی میں بھی اسکول نہیں کھلیں گے۔ گزشتہ مارچ سے ملک کے تمام اسکول و کالج بند ہیں ۔33 کروڑ طلبا اسکول کالجوں کے کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

تعلیمی اداروں کے کھلنے کے سلسلے میں مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل رمیش پوکھریال کا کہنا ہے کہ گزشتہ مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہیں آئندہ اگست میں تعلیمی ادارے کھل سکتے ہیں۔تعلیمی اداروں کے بند ہونے سے طلبا کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بنگال میں ہائر سکنڈری کے تین امتحان لاک ڈاؤن کی وجہ سے ابھی تک نہیں ہو پائے ہیں۔آن لائن امتحانات کی تجویز کو طلبا کی جانب سے قبول نہیں کیا گیا جس کے بعد اس تجویز کو مسترد کرنا پڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.