ETV Bharat / state

SC Refuses To Interfere HC Order: شبھیندو کی گرفتاری پر روک میں مداخلت نہیں: سپریم کورٹ

شبھیندو ادھیکاری BJP Leader Suvendu Adhikari نے کلکتہ ہائی کورٹ میں دلیل دی کہ گزشتہ برس ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں آنے کی وجہ سے انہیں جھوٹے فوجداری معاملات میں پھنسایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں پھنسانے کے لبے اس وقت ممتا بنرجی حکومت نے سیاسی دشمنی سے سرکاری نظام کا غلط استعمال کیا۔

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 3:16 AM IST

شبھیندو کی گرفتاری پر روک میں مداخلت نہیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شبھیندو ادھیکاری BJP Leader Suvendu Adhikari کی گرفتاری پر عبوری روک لگانے کے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے والی ریاستی حکومت کی عرضی پر SC Refuses To Interfere HC Order سماعت کرنے سے پیر کو منع کردیا۔

جج ڈی وائی چندر چوڑ اور جج اے ایس بوپنا پر مشتمل بنچ نے ہائی کورٹ کے آرڈر کو مناسب مانتے ہوئے اس معاملہ کی خوبیوں اور خامیوں پر غور کرنے سے انکار کردیا۔

بنچ نے کہاکہ کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو چار ہفتہ میں حلف نامہ داخل کرنے اور دو ہفتہ میں اپنا جواب دائر کرنے کی منظوری دی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ان حقائق پر ہائی کورٹ کی رائے عبوری حکم کے حق میں لگتی ہے۔

مغربی بنگال کا موقف رکھتے ہوئے سینئر وکیل کلیان بندوپادھیائے نے بنچ سے کہاکہ فوجداری معاملات کے ملزم مسٹر ادھیکاری کی گرفتاری سے حتمی روک لگانے کا حکم دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے کئی اہم قانونی پہلووں پر غور نہیں کیا۔ اس وجہ سے اس نے اس کے تمام فوجداری معاملات کے لبے گرفتاری پر روک لگانے کا عبوری حکم دیا ہے۔

مسٹر ادھیکاری پر غنڈہ گردی، کووڈ رہنما ہدایات کی دھجیاں اڑانے اور غیرقانونی طریقہ سے بھیڑ جمع کرنے کے الزامات میں مغربی بنگال کے مختلف تھانوں میں کم از کم چھ معاملات درج ہیں۔

مسٹر ادھیکاری نے حالانکہ کلکتہ ہائی کورٹ میں دلیل دی کہ گزشتہ برس ترنمول کانگریس سے بی جے پی میں آنے کی وجہ سے انہیں جھوٹے فوجداری معاملات میں پھنسایا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں پھنسانے کے لبے اس وقت ممتا بنرجی حکومت نے سیاسی دشمنی سے سرکاری نظام کا غلط استعمال کیا۔

ریاست کے مشرقی مدنی پور ضلع کے طاقتور لیڈر مسٹر ادھیکاری گزشتہ برس دسمبر میں ترنمول کانگریس چھوڑنے سے پہلے وزیراعلی ممتا بنرجی کے نہایت قریبی لیڈروں میں سے ایک تھے، جو اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:

یو این ائی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.