کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن اسٹیئڈیم میں جاری رنجی ٹرافی کے فائنل میچ کے دوسرے دن سوراشٹر کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان 317رن بنالی ہے۔دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک سوراشٹر کو بنگال پر 142 رنوں کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ اس سے قبل سوراشٹر نے اپنے کل اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 81 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا، اوپنر ہاروک ڈیسائی 50 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد شیلڈن جیکشن 59 رن بنا کرپویلین لوٹ گئے۔ چراغ جانی 57 رن اور ارپیت وسودیوا 81 رن بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔بنگال کی جانب سے میکش کمار اور ایشان پورل کو دو دو جبکہ آکاش دیپ کو ایک وکٹ ملا۔
سوراشٹر نے بنگال پر 143 رنوں کی سبقت حاصل کرتے ہوئے رنجی ٹرافی کے خطابی معرکہ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ اس سے قبل سوراشٹرا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا اور بنگال کا ڈراؤنا خواب پہلے اوور سے ہی شروع ہوگیا۔ انادکٹ نے دن کی پانچویں گیند پر ابھیمنیو ایشورن کو آؤٹ کیا، جب کہ اگلے اوور میں سمنت گپتا اور سدیپ گھرامی سکاریا کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد انادکٹ نے کپتان منوج تیواری کو صرف سات رن پر پویلین بھیج دیا جبکہ ابھیشیک مجمدار (16) کو چراغ جانی کی گیند پر آؤٹ کر کے بنگال کی آدھی ٹیم کو پویلین واپس بھیج دیا۔
تاہم بنگال کا اسکور 34/5 ہونے کے بعد شہباز احمد نے ذمہ داری سنبھالی۔ شہباز نے آکاش گھٹک (17) کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 31 رن جوڑے جبکہ ابھیشیک پوریل (50) کے ساتھ 101 رن کی قیمتی شراکت داری کی۔ پہلے دن بنگال کے لیے شہباز-پوریل کی شراکت واحد مثبت چیز تھی۔ شہباز نے اپنی فائٹنگ اننگز میں 112 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 69 رن بنائے جبکہ پوریل نے 98 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے۔ چراغ نے شہباز کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ان کی وکٹ گرنے کے بعد بنگال صرف آٹھ رن کا اضافہ کرسکا اور 174 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:New Zealand vs England Test Match : نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ مضبوط
جئے گوہلی (چھ) اور وشوراج جڈیجہ (25) دن کا کھیل ختم ہونے سے پہلے سوراشٹرا کے لیے آؤٹ ہوئے، حالانکہ اوپنر ہاروک ڈیسائی نے محاذ سنبھالے رکھا۔ دیسائی 38 کے ساتھ کریز پر ہیں، جبکہ دوسرے سرے پر نائٹ واچ مین سکاریا دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔