ETV Bharat / state

Maldah Congress سابق پنچایت صدر ٹی ایم سی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 11:06 AM IST

مالدہ ضلع پریشد کی رکن اور سابق صدر سرلا مرمو نے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ پنچایت انتخابات سے قبل کانگریس کا ترنمول کانگریس کو ماسٹر اسٹروک ہے۔ Sarala Murmu Return to Congress

سابق پنچایت صدر ٹی ایم سی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل

مالدہ: مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے اعلان سے پہلے کانگریس کے ماسٹر اسٹروک‌ سے ترنمول کانگریس کو زور دار دھچکا پہنچا۔ ضلع پریشد کی رکن اور سابق صدر سرلا مرمو کانگریس میں شامل ہو گئیں۔ مالدہ ضلع کانگریس کے کارگزار صدر کالیشدھن رائے نے انہیں پارٹی پرچم سونپا۔ حالانکہ ترنمول کانگریس ان (مرمو)کی پارٹی تبدیلی کو اہمیت دینے کو تیار نہیں ہے۔ تاہم سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس وقت ترنمول کیمپ میں درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والی کوئی خاتون رہنما موجود نہیں ہے۔ پنچایت انتخابات سے پہلے سرلا کا منحرف ہونا مالدہ میں برسر اقتدار پارٹی کی قیادت کے لیے ضرور پریشانی کی وجہ بن سکتی ہے۔

2013 میں ضلع کانگریس کے صدر ابو ہاشم خان چودھری نے اولڈ مالدہ جاترا ڈانگہ گاؤں پنچایت سے سرلا مرمو کو سیاسی میدان میں لایا۔ انہوں نے پہلی بار پنچایت میں الیکشن لڑا اور کامیابی بھی حاصل کی۔ کانگریس نے انہیں صدر کے عہدے کی ذمہ داری دی تھی۔ 2018 میں وہ شھبندو ادھیکاری کی نگرانی میں ترنمول میں شامل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Youth Congressیوتھ کانگریس کا وزیراعظم کو ایک کروڑ پوسٹ کارڈ بھیجنے کا منصوبہ

سرلا مرمو نے آج کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کانگریس سے کیا تھا۔ پارٹی کی جانب سے بڑی عزت ملی۔ لیکن میں نے ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں کے رابطہ میں آنے کے بعد پارٹی بدلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے کانگریس پارٹی بدلنے کا میرا فیصلہ بالکل غلط تھا۔ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کی نگرانی میں کوئی کام نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں اب بھی بڑے رہنما ہیں جن کی مدد سے ترقیاتی کام کیے جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.