شیلانگ:مسٹر سنگما نے اسمبلی سیکرٹریٹ کمشنر اور سیکرٹری اینڈریو سیمنز کو اپنا استعفیٰ سونپا۔ ان کے استعفی کے ساتھ 60 رکنی ایوان میں ارکان کی تعداد کم ہوکر 45 رہ گئی ہے۔ سنگما 14 دسمبر کو نئی دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں آسام کے وزیر اعلی ہمنت وشوا سرما کی موجودگی میں باضابطہ طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ سنگما نے کہا، "میرے حامیوں کے مطالبے اور میرے حلقہ نیز پوری ریاست میں ترقی کو یقینی بنانے کے لیے، میں باگھمارا اسمبلی حلقہ سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر لڑوں گا۔" ان کے اندازوں کے مطابق بی جے پی کو گارو ہلس کے علاقے میں بہت سی سیٹیں جیتنے کی امید ہے۔ میگھالیہ کے مغربی حصے میں واقع گارو ہلز میں 24 اسمبلی حلقے ہیں۔
سنگما نے کہا، ’’بی جے پی اسمبلی میں اپنی تعداد بڑھائے گی۔ ہمیں بہت سی سیٹیں ملنے کی امید ہے کیونکہ لوگ ترقی کی روشنی دیکھنا چاہتے ہیں۔ غورطلب ہے کہ 60 رکنی میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے لیے 27 فروری کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:Anurag Thakur on Budget بجٹ نئے بھارت کے لیے امید کی کرن، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر
یواین آئی