ETV Bharat / state

Anis Khan Death Case: انیس خان کے والد کو ایس آئی ٹی کی جانچ پر بھروسہ نہیں - سالم خان کو ایس آئی ٹی کی جانچ پر بھروسہ نہیں

مقتول انیس خان کے والد سالم خان نے سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں انصاف چاہیے لیکن مغربی بنگال حکومت کے وعدے اور ایس آئی ٹی کی جانچ پر انہیں کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ Salaam Khan does not truston SIT probe

سالم خان کو ایس آئی ٹی کی جانچ پر بھروسہ نہیں

author img

By

Published : May 4, 2022, 10:51 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا تھانہ علاقے میں گذشتہ 18 فروری کو عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے متحرک انیس الرحمن خان کی پراسرار موت ہوئی تھی تاہم تین ماہ گذرنے کے بعد بھی ابھی تک اس معاملے کی جانچ میں واضح پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ مقتول انیس خان کے والد سالم خان سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد سلیم سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں انصاف چاہیے لیکن مغربی بنگال حکومت کے وعدے اور ایس آئی ٹی کی جانچ پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ Anis Khan death

سالم خان نے کہا کہ ان کے بیٹے کے قتل کے تین ہونے کو ہے لیکن اب تک جانچ میں کوئی واضح پیشرفت نظر نہیں آئی ہے۔ انصاف کے انتظار میں اب صبر بھی جواب دینے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں جو رپورٹ جمع کی ہے وہ افسوسناک ہے۔ ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں انیس کی موت کی وجہ خودکشی قرار دیا ہے جو کسی بھی قیمت پر ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا تھاکہ پندرہ دنوں کے اندر اندر انیس کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالا جائے گا لیکن تین مہینہ ہونے کو اب تک اصل مجرم پولیس کی گرفت سے کوسوں دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Mamata Calls On Rizwanur's Mom: تین برسوں بعد ممتا بنرجی کو آئی رضوان الرحمان کی یاد!

سالم خان نے کہا کہ انہیں مغربی بنگال حکومت اور اس کی بنائی ہوئی ایس آئی ٹی پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ عدالت سے انصاف ملنے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.