مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے رہنے والے 23 برس کے نوجوان شیخ ساحل 28 اگست کو ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے وہ مالدہ سے کولکاتا کے لیے پیدل ہی نکل پڑے ہیں۔ Sheikh Sahil Walk Way From Maldah To Kolkata To Meet CM Mamata Banerjee
مالدہ سے کولکاتا کی دوری 337 کیلو میٹرہے۔ ٹرین کے ذریعہ سفر کرنے سے کولکاتا پہنچنے میں سواچار گھنٹہ لگتا ہے جب کہ بس کے ذریعہ سفر کرنے میں تقریباً پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
شیخ ساحل نام کا ایک نوجوان مالدہ ضلع سے کولکاتا کے سفر پر پیدل نکل پڑا ہے۔ اس کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی سے ملاقات اور بات کر سکے۔
شیخ ساحل کی تمام تر تیاریاں اسی کے لیے ہے۔ ان کے گھر والوں، زشتہ داروں اور دوستوں نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی۔
شیخ ساحل نے کہا کہ پیدل چل کر کولکاتا جانے کے فیصلے کو سیاست سے جوڑ کر دیکھنا درست نہیں ہوگا۔ وہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے لئے کولکاتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے کرائے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں انہوں نے پیسہ بچانے کے لیے پیدل سفر کرنے کا فیصلہ کیا۔