ETV Bharat / state

Sagardighi By Election ساگر دیگھی ضمنی انتخابات: کانگریس لفٹ فرنٹ اتحاد کو سبقت

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 1:05 PM IST

مرشدآباد ضلع کے ساگر دیگھی اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ساتویں راونڈ کے اختتام پر کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد نے کٹر حریف ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر سات ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل کرلی۔Sagardighi By Election

ساگر دیگھی ضمنی انتخابات : کانگریس لفٹ فرنٹ اتحاد کو سبقت

مرشدآباد: مغربی بنگال کےمرشدآباد ضلع کے ساگر دیگھی اسمبلی حلقے میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی سخت سکیورٹی کے درمیان جاری ہے۔گنتی کے ابتدائی راؤنڈ سے ہی کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کے امیدوار حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے آگے رہیں۔ چھٹے راونڈ کی گنتی کے بعد کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کے امیدوار کو ترنمول کانگریس پر سات ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔ کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد کے امیدوار بورن ساہا کی سبقت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی کے دفتر میں جشن کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

مرشدآباد ضلع کانگریس پارٹی دفتر اور سی پی آئی ایم پارٹی آفیس میں کارکنان نے جشن منانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کاونٹنگ مرکز پر کانگریس اور سی پی آئی ایم کے کارکنان اپنی اپنی پارٹیوں کے جھنڈے کے ساتھ نعرہ بازی شروع کر دی ہے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کانگریس ہیڈ کوارٹر اور علیم الدین اسٹریٹ میں سی پی آئی ایم کے ہیڈ کوارٹر میں دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ganga Aarti وزیراعلیٰ ممتابنرجی ہگلی ندی کے کنارے گنگا آرتی کا افتتاح کریں گی

دوسری طرف ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے مرشدآباد ضلع پارٹی آفس میں خاموشی ہے۔پارٹی کے کسی بھی رہنما کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ 2021 اسمبلی انتخابات میں ساگر دیگھی اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیداوار بسواجیت ساہا کو جیت ملی تھی۔الیکشن میں ملی جیت کے بعد انہیں وزیر بھی بنایا گیا تھا۔لیکن چند مہینوں کے بعد ہی ان کی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.