ETV Bharat / state

Muhammad Sadiq's Body Recovered:شادی سے دو دن قبل صادق علی کی لاش برآمد - پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانہ کے تحت شہیدآباد گاؤں میں رہنے والے نوجوان کی شادی سے 48 گھنٹہ پہلے آم بگان سے لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ The Body of the Bridegroom Was Found Before the Wedding in Malda

لاش برآمد
لاش برآمد
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 10:59 AM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع مالدہ کے ہریش چندر پور تھانہ کے تحت شہیدآباد گاؤں کے رہنے والے نوجوان کی شادی سے 48 گھنٹہ پہلے آم کے باغ سے لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے،پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔

The Body of the Bridegroom Was Found Before the Wedding in Malda

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ نوجوان کی شناخت صادق علی کے طور پر ہوئی ہے، وہ گزشتہ جمعرات کے دوپہر سے لاپتہ تھا، گھر والوں نے نوجوان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی،پولیس نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے تک کسی نتیجے پر پہنچا نہیں جا سکتا ہے.غیر فطری موت کا معاملہ درج کر لیا گیا ہے، گھر والوں اور نوجوان کی جس لڑکی سے شادی ہونے والی تھی اس اور اس کے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مقتول صادق علی کے والد منصور علی نے کہا کہ ان کے بیٹے کا قتل کیا گیا ہے،وہ شادی کی خریداری کرنے گیا تھا،انہوں نے مزید کہا جکہ صادق جب خریداری کرکے گھر واپس آرہا تھا تو اسی وقت وہ موبائل پر بات کرتے ہوئے گھر سے باہر گیا،اور واپس لوٹ کر نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:Muslim Youth Killed in Kolkata: کولکاتا میں مسلم نوجوان کی لاش برآمد، لنچنگ کا شبہ

انہوں نے کہا کہ بیٹے کو ڈھونڈنے کے بعد اس کا کہیں کوئی پتہ نہیں چلا، ہریش چندر پور تھانے میں صادق کی گشیدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی.آج صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.