ETV Bharat / state

مہوا موئترا کی پارلیمنٹ رکنیت منسوخ کرنے پر ممتا بنرجی کا سخت ردعمل - ممتا بنرجی کا مودی حکومت پر حملہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ’کیش فار کیوری‘ تنازع پر مہوا موئترا کو لوک سبھا سے نکالے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا۔

مہوا موئترا کی پارلیمنٹ رکنیت منسوخ کرنے پر ممتا بنرجی کا سخت ردعمل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 8, 2023, 10:25 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ’کیش فار کیوری‘ تنازع پر مہوا موئترا کو لوک سبھا سے نکالے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "آج میں بی جے پی کا رویہ دیکھ کر دکھی ہوں... وہ جمہوریت کا کس طرح کھلواڑ کررہے ہیں، انہوں نے مہوا کو اپنا موقف بیان کرنے کی اجازت نہیں دی، مہوا کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔" ممتا نے مزید کہاکہ "میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ مہوا (موئترا) حالات کا شکار ہے، میں اس کی سخت مذمت کرتی ہوں... اس طرح کا رویہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے، ہماری پارٹی، انڈیا اتحاد کے ساتھ مل کر اس کے خلاف لڑے گی...۔"

یہ بھی پڑھیں: مہوا موئترا کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ، ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ لوک سبھا میں منظور

دوسری طرف، ممتا بنرجی نے مودی کی زیرقیادت حکومت پر یہ کہہ کر تنقید کی کہ یہ بی جے پی کی انتقامی سیاست ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے جمہوریت کا قتل کیا ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کے لیڈر سدیپ بندیوپادھیائے نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ پارٹی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کے بارے میں ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ کی ایک کاپی انہیں فراہم کرائی جائے اوراس پر غور و خوض کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.