کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بھی رمضان المبارک کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ دو برس بعد مسلمان بلاخوف رمضان المبارک کا اہتمام کرنے میں مصروف ہیں۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں عید الفطر کی تیاریوں کے درمیان بازاروں میں خریداروں کی بھیڑ آمڈنے لگی ہے Rush in Eid Market۔ حالانکہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ اور ہگلی سمیت دیگر اضلاع میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ دو تین دنوں کے اندر عید بازار میں مزید تیزی آنے کا امکان روشن ہے۔ Rush in Eid Market During Ramzan in West Bengal
دارالحکومت کولکاتا میں واقع مصروف ترین نیو مارکیٹ میں دن سے ہی خریداروں کی بھیڑ آمڈنے لگی ہے۔ اس کے علاوہ مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا، بندرہ گاہ علاقہ خضرپور،گارڈن ریچ اور نواب واجد علی شاہ کی نگری میٹیا برج، شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ، کمرہٹی، گارولیا ٹاؤن وغیرہ علاقوں میں عید الفطر کی تیاریوں کے درمیان عید کی خریداری بھی شباب پر پہنچ چکی ہے۔'
مزید پڑھیں: