روز ویلی بدعنوانی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ٹالی وڈ کی اداکارہ ریتوپرنا سینگپتا پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔
اس سے قبل ای ڈی نے اداکار پروسینجیت جٹرجی کو نوٹس بھیج کر 19 جولائی کو حاضر ہونے کے لیے کہا تھا۔
روز ویلی بدعنوانی معاملے میں روز ویلی گروپ نے مبینہ طور پر لوگوں کو دو الگ الگ پونجی اسکیم کا لالچ دیا اور پیسہ ہڑپ لیا۔
اسی معاملے میں بنگالی فنکار شوبھ پرسنا اور کارروباری شیواجی پانجا کو بھی پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔
شوبھ پرسنا کو کروڑوں روپے کے شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں طلب کیا گیا تھا، جبکہ پانجا کو روز ویلی معاملے میں تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا۔
روز ویلی گروپ کے چیرمین گوتم کنڈو کی جانب سے بنائی گئی روز ویلی پونجی اسکیم بدعنوانی کا خلاصہ مبینہ طور پر 2013 میں کیا گیا تھا۔
گروپ نے مبینہ طور پر الگ الگ منصوبوں کو چلانے کے لیے 27 کمپنیاں بنائی تھیں۔ اس نے مغربی بنگال، آسام اور بہار کے ہزاروں لوگوں سے 17520کروڑ روپے جمع کیے تھے۔