اس زور دار دھماکہ میں بیلی گھاٹ گاندھی مٹھ فرینڈس سرکل کلب کی چھت اڑ گئی۔ابھی تک اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اور نا ہی کسی کے جانی نقصان کی کوئی خبر ہے۔
دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ وہیں اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔