مغربی بنگال کے خلیج بنگال میں ہواؤں کے دباؤ گہرا ہوںے کے سبب جنوبی 24 پرگنہ سمیت دیگر ساحلی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔متعلقہ اداروں کو72 گھنٹوں تک الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Red Alert In South 24 PGS Due To Low Pressure Over Bay Of Bengal
ضلع انتظامیہ نے کہا کہ پورے حالات پر باریکی سے نظر رکھی جا رہی ہے۔حالات کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ہم کسی بھی حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
دوسری طرف علی پور محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ( Low Pressure ) بننے کے بعد طوفان کے آنے کا اندیشہ ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے خلیج بنگال میں دباؤ بنتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Owaisi Suggests Parliament Building Name پارلیمینٹ کی نئی عمارت کا نام 'بابا صاحب امبیڈکر' رکھا جائے
انہوں نے کہا کہ 72 گھنٹوں تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس دوران ریاست کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔اس دوران سمندر میں تیز لہریں اٹھیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو72 گھنٹوں تک سمندر میں کشتی نا اتارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔تیز لہروں کے سبب ٹرالرز کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔دوسری طرف سیاحوں کو سمندری علاقوں سے دور رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔