کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے دھرمتلہ میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے شہید دیوس کے سلسلے میں عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ 21 جولائی 1993 میں مغربی بنگال پولیس کی مبینہ فائرنگ میں 13 لوگوں کی ہلاکت کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس کی جانب سے شہید دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ Shaheed Diwas By Trinamool Congress
شہید دیوس کے موقع پر منعقدہ جلسے میں تقریباً دس لاکھ لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے سبب سیالدہ مین سیکشن اور جنوبی سکیشن میں ترنمول کانگریس کے حامیوں کی ریکارڈ بھیڑ کی وجہ سے تمام تر سیکیورٹی بے اثر رہی۔ مرشدآباد، مالدہ، شنالی دیناج پور،ندیا سمیت دوردراز کے تمام اضلاع سے ہزاروں لوگ بذریعہ ٹرین سیالدہ اسٹیشن پر پہنچے۔ ترنمول کانگریس کے کارکنان اور حامیوں کی بھیڑ کی وجہ سے عام مسافروں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سیالدہ اسٹیشن کے تمام پلٹ فارموں پر مسافروں کے مقابلے ترنمول کانگریس کے کارکنان کی ریکارڈ بھیڑ دیکھی گئی۔ چند لوگوں سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جلسہ گاہ تک جلد سے جلد پہنچنے کی کوشش کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: TMC Martyrs’ Day Rally: ممتا بنرجی کا شہید دیوس کے اسٹیج سے بی جے پی ہٹاؤ کا نعرہ
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی جانب سے ہر سال 21 جولائی کو شہید دیوس کے طور پر منایا جا جاتا ہے۔ 21 جولائی 1993 میں اس وقت کی مغربی یوتھ کانگریس کی صدر ممتا بنرجی کی قیادت میں ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا اسی دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ میں 13 کانگریسی رہنماؤں کی موت ہو گئی تھی۔ ممتا بنرجی ہر سال 21 جولائی کے دن کو شہید دیوس کے طور مناتی ہیں اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔