ETV Bharat / state

Child Death In West Bengal مغربی بنگال میں دو مہینوں کے اندر بچوں کی اموات میں تشویشناک اضافہ

دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو مہینوں کے اندر اب تک ایڈینو وائرس اور نمونیہ میں مبتلا 123 بچوں کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ محکمہ صحت کی تمام کوششوں کے باوجود بنگال میں بچوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ Child Death In West Bengal

مغربی بنگال میں دو مہینوں کے اندر بچوں کی موت میں تشویشناک اضافہ

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 4:24 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال میں دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ دو مہینوں کے اندر اندر اب تک ایڈینو وائرس اور نمونیہ میں مبتلا 123 بچوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کی تمام کوششوں کے باوجود بنگال میں بچوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم ڈاکٹروں کی یقین دہانیوں کے باوجود بچوں کی اموات کے اعدادوشمار تشویشناک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مغربی بنگال میں گزشتہ دو مہینوں میں کم از کم 123 بچوں کی موت ہوئی ہے ۔ ایڈینووائرس سے متاثر ہونے کے علاوہ زیادہ تر بچے بخار، سردی ، کھانسی اور سانس کے مسائل جیسی بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ یہاں تک کہ گزشتہ روز بدھ کی رات اور جمعرات کی دوپہر کے درمیان کولکتا کے بی سی رائے اسپتال میں دو بچے اور میڈیکل کالج میں ایک کی موت ہوگئی۔

نجی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کم از کم 123 بچوں کی موت ہوئی ہے۔ جن میں سے سب سے زیادہ بچے بی سی رائے اسپتال میں ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں کم از کم 50 بچوں کی موت ہوئی ہے۔دوسری جانب کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں بچوں کی اموات کی تعداد کم از کم 20 ہے۔ آر جی کار اسپتال میں علاج کے دوران 28 بچے جان کی بازی ہار گئے۔ چترنجن ششو سدن میں مزید 10 بچوں کی موت ہو گئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں سات بچے دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:Three More Children Dies In Bengal بنگال میں 24 گھنٹوں کے اندر مزید تین بچوں کی موت

اس کے علاوہ ریاست کے ضلع کے مختلف طبی مراکز اور پرائیویٹ اسپتالوں میں اور بھی کئی بچوں کی موت کی اطلاع ہے۔حالانکہ مغربی بنگال حکومت نےحالات پر قابو پانے کا دعویٰ کر رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.