تریپورہ میں جمعرات کو 53،074 افراد کو ٹیکے لگائے گئے جن میں سے 48،100 افراد 18 سے 44 سال کی عمر کے ہیں۔
وہیں 45 سال سے زیادہ عمر کے 3،431 افراد اور 60 سال سے زیادہ عمر کے 1،378 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 11،528 افراد کی کورونا جانچ کی گئی، جن میں سے 487 افراد متاثر پائے گئے۔
اس دوران ریاستی حکومت نے یومیہ انفیکشن کی شرح پانچ فیصد سے زائد ہونے کے بعد اگرتلہ سمیت ریاست کے دیگر 11 شہروں موہن پور، رانی بازار، جیرنیا، بشال گڑھ، اُدھے پور، کمار گھاٹ، کیلا شہر، پانی ساگر، کھوئی سمیت بیلونیا میں کورونا کرفیو میں توسیع کر دی گئی ہے۔
یو این آئی