ETV Bharat / state

IFA Shield 2021: آئی ایف اے شیلڈ 2021 میں ریئل کشمیر کا فاتحانہ آغاز - رئیل کشمیر ایف سی اور انڈین ایروز کے درمیان میچ

سوا سو سال قدیم فٹبال ٹورنامنٹ کا 124ویں آئی ایف ایف شیلڈ (IFA Shield) کے افتتاحی میچ میں رئیل کشمیر ایف سی نے انڈین ایروز کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔

real-kashmir-begin-ifa-shield-campaign-with-big-win
آئی ایف اے شیلڈ 2021 میں رئیل کشمیر کا فاتحانہ آغاز
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 8:09 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع تاریخی فٹبال کلب ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں 124 ویں آئی ایف اے شیلڈ 2021(IFA Shield) کے ایک میچ میں رئیل کشمیر ایف سی اور انڈین ایروز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی ایف اے شیلڈ کے گروپ اے کے میچ میں رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

رئیل کشمیر ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف کے 18 ویں منٹ پر فران گلیز ( fran glez) اور کھیل کے 23 ویں منٹ پر پراتیش شریدوکر کے ایک ایک گول کی بدولت 0-2 گول کی سبقت حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں بھی رئیل کشمیر ایف سی کی جانب سے جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری طرف انڈین ایروز میچ میں واپس آنے کی جدوجہد میں مصروف رہی۔

دوسرے ہاف کے 88 منٹ پر تھوئی سنگھ نے گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو ناقابل شکست 0-3 کی سبقت دلائی جو کھیل کے اختتام تک پر قرار رہی۔ رئیل کشمیر ایف سی نے اپنے پہلے ہی میچ میں بڑی جیت درج کرکے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دوسری ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

آئی ایف اے شیلڈ کی تاریخ پر ایک نظر :

واضح رہے کہ آئی ایف اے شیلڈ نہ صرف مغربی بنگال بلکہ دنیائے فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین مقابلوں میں سے ایک ہے۔

بھارت کی آزادی سے قبل برطانوی دور حکومت میں مغربی بنگال کی سرزمین پر سنہ 1893 میں انڈین فٹبال ایسوسی ایشن قائم عمل میں آیا۔ اسی سال انڈین فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ شروعاتی دور میں برطانوی فوج کی تربیت یافتہ ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ پر اجارہ داری رہا۔

بھارت کی آزادی سے 36 برس قبل سنہ 1911 میں موہن بگان نے برطانوی فٹبال کلب کو شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی ایف اے شیلڈ کا خطاب جیتنے والا بھارتی کلب بنا۔

ملک کی آزادی کے بعد سے اب تک آئی ایف اے کی جانب سے آئی ایف اے شیلڈ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ موہن بگان اور ایسٹ بنگال کی ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ پر غلبہ رہا ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

آخری مرتبہ رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم نے آئی ایف اے شیلڈ جیتی تھی۔ اس طرح کشمیر کی فٹبال تاریخ کا پہلا فٹبال کلب ہے جسے یہ خطاب جیتنے کا موقع ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.