ETV Bharat / state

Noble Nobel Laureate Amartya Sen میں خاموش رہوں گا:امرتیہ سین - بی جے پی قیادت کے طنز

نوبل انعام یافتہ اور ماہر معاشیات ڈاکٹر امرتیہ سین نے نامہ نگاروں کے سوال پر کہاکہ وہ خاموش رہیں گے،کچھ نہیں کہیں گے کیونکہ میرے بولنے پر کسی کو اعتراض ہے تو پھر کیوں بولوں؟۔Reaction Of Noble Nobel Laureate Amartya Sen

میں خاموش رہوں گا:امرتیہ سین
میں خاموش رہوں گا:امرتیہ سین
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 2:14 PM IST

میں خاموش رہوں گا:امرتیہ سین

شانتی نکیتن: نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیا سین نے بی جے پی قیادت کے طنز کرتے ہوئے کہاکہ میں کچھ نہیں کہوں گا، خاموش رہوں گا۔ نیتا جی کی یوم پیدائش پر کولکاتا سے شانتی نکیتن میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچے امرتیہ سین نے اس وقت کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

جب نامہ نگاروں نے ان سے بی جے پی قیادت کی طرف سے کئے گئے طنز پر سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ میں کچھ نہیں کہوں گا۔چاہے وہ کچھ بھی کہے، میں خاموش رہوں گا۔

حال ہی میں ماہر معاشیات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی میں ملک کی وزیراعظم بننے کی تمام تر صلاحیت موجود ہے ۔ ان کے تبصروں پر ریاستی سیاست میں بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی کی قیادت کی جانب سے امرتیہ سین پر تنقید کی جا رہی ہے۔

امرتیہ سین سے ان کا ردعمل جاننے کے لئے پوچھا گیا۔ لیکن ایک لفظ میں نوبل انعام یافتہ اور ماہر معاشیات نے اس معاملے کو نظر انداز کر دیا۔ تاہم سیاسی حلقے کا خیال ہے کہ امرتیہ سین نے انہیں (بی جے پی)یہ کہہ کر جواب دیا کہ میں خاموش رہوں گا۔

ماہر اقتصادیات امرتیہ سین حال ہی میں بیرون ملک سے کولکاتا واپس آئے اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا۔ ساتھ ہی ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے ہونے پر لوگوں کو مارا پیٹا جاتا ہے۔ ایک ساتھ کام کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے۔ ہندوستان میں اتنے عرصے سے ایسی صورتحال کبھی نہیں رہی۔ نوبل انعام یافتہ نے اس مسئلے کے خاتمے کے لئے ذات پات اور مذہب کو بھلا کر سب کو مل کر کام کرنے کا پیغام بھی دیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ ممتا بنرجی کے پاس وزیر اعظم بننے کی طاقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Suvendu Adhikari On Amritya Sen نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کو طالبان حکومت کو مشورہ دینا چاہیے

امرتیہ سین کے ان تبصروں کے بعد بی جے پی نے سخت احتجاج کیا۔ ریاستی اپوزیشن لیڈر شھبندو ادھیکاری نے امرتیہ سین کو طالبان کو مشورہ دینے کی بات بھی کی۔ امرتیہ سین کے تبصرے متعصبانہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ وہ ایک سیاسی لیڈر کی طرح بات کرتے ہیں۔ ان کا خفیہ ایجنڈا ہے۔ تبھی تو یہ کہہ رہے ہیں۔ یہ ایک جانبدارانہ بیان ہے۔ وہ بیرون ملک رہتے ہیں۔ اگر آپ مشورہ دینا چاہتے ہیں تو افغانستان میں طالبان حکومت یا یوکرین میں زیلنسکی کو دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.