ETV Bharat / state

Ration Scam In Bengal جیوتی پریہ ملک دیگھا میں تین ہوٹلوں کے مالک ہیں :شبھندو ادھیکاری - وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک

حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے راشن بدعنوانی معاملے میں گرفتار جیوتی پریہ ملک پر بے نامی جائیداد رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

جیوتی پریہ ملک دیگھا میں تین ہوٹلوں کے مالک ہیں :شبھندو ادھیکاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 5:49 PM IST

کولکاتا: وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری کے بعد نیو دیگھا کے کئی ہوٹل سرخیوں میں ہے۔ ان ہوٹلوں کی ملکیت کو لے کرقیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ اپوزیشن لیڈر شبھندوادھیکاری نے آج اشاروں میں کہا ہے کہ ان ہوٹلوں کی ملکیت جیوتری پریہ ملک کی ہے۔

شوبھندو ادھیکاری نے کہاکہ جیوتی پریہ ملک کے نام سے کئی ہوٹل ہیں۔ یہ ہوٹل کئی لوگوں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔ یہ اصل میں کرایہ دار ہیں۔ پورے مغربی بنگال میں اس طرح کا جال پھیلا ہوا ہے۔ نیو دیگھا میں یہ تینوں ہوٹل بہت مشہور ہیں۔ یہ ہوٹل کافی مہنگے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان ہوٹلوں کے تین کارکنان سے ای ڈی پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ration Scam In Bengal کمانڈ اسپتال نے ایک بار پھر راشن گھوٹالہ میں گرفتاری ریاستی وزیر جیوتری پریہ ملک کا علاج کرنے سے انکار

دوسری جانب جیوتی پریہ ملک کی گرفتاری کے بعد بولپور میں واقع دوتارا گھر کا بھی چرچا ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے بیر بھوم کے رتن پلی، شانتی نکیتن، بولپور میں واقع دوتارا نامی یہ گھر تقریباً ڈیڑھ سال قبل خریدا تھا۔ بعد میں جیوتی پریہ ملک نے اس گھر کی دیکھ بھال کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کی۔ فی الحال تقریباً 10 کھٹا زمین پر بنے اس مکان کی تخمینہ قیمت 6 سے 7 کروڑ ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق جیوتی پریہ ملک اس گھر میں نہیں آتے تھے تاہم ان کے اہل خانہ اس گھر میں آتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.