مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور باغی رہنما شھبندو ادھیکاری کے درمیان لفظی جنگ عروج پر ہے۔
مشرقی مدنی پور ضلع کے ہلدیا میں باغی رہنما شھبندو ادھیکاری نے آج کہا کہ ”وزارت ٹرانسپورٹ سے مستعفی ہونے کے باوجود عوام کے درمیان ہوں۔
عوام بھی پہلے سے زیادہ پیار دے رہی ہے، انہیں اس سے مطلب نہیں ہے کہ میں ترنمول کانگریس میں ہوں یا نہیں. وزیر ہوں یا نہیں۔ عوام کو صرف شھبندو ادھیکاری سے لینا دینا ہے.اس سے نہیں کہ وہ کس پرچم کے نیچے کام کرہے ہیں۔
شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ان کی زندگی میں عہدوں سے زیادہ عوام کی خدمت اہم ہے .عوام کی خدمت کرتے ہوئے یہاں تک پہنچا ہوں۔ مجھے عہدوں سے محبت ہوتی تو وہ ہر غلط کام کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوتے. جیسے اس وقت کئی رہنما غلط کے ساتھ قطار میں کھڑے ہیں۔ لیکن میں ایسا بالکل ہی نہیں ہوں۔
مزید پڑھیں:
بنگال نوکری دینے کے معاملے میں آگے: شوبھن دیب چٹرجی
شھبندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی کو اپنے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”عوام کو بھاشن نہیں راشن چاہئے۔ عوام کا پیٹ راشن سے بھرتا ہے بھاشن سے نہیں. کام کریں اور دوسروں کو کام کرنے دیں ورنہ ریاست کے عوام اور پیچھے چلی جائے گی۔
بی جے پی میں شامل ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ میرے لئے پارٹی کا جھنڈا اہم نہیں بلکہ عوام کی خدمت ضروری ہے. بغیر کسی پارٹی میں شامل ہوئے یہ کام انجام دے سکتا ہوں۔