ETV Bharat / state

ٹی ایم سی رہنما پر ریپ کا الزام - رہنما

ہاؤسنگ اسکیم کے لیے رشوت میں دی گئی رقم مانگنے پرخاتون کے ساتھ ترنمول کانگریس کے رہنما پر ریپ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خواتین کمیشن نے اس معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے۔

ترنمول کانگریس کے رہنما پرعصمت دری کا الزام
author img

By

Published : Aug 22, 2019, 10:45 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:28 PM IST

میڈیا میں یہ رپورٹ عام ہونے کے بعد مغربی بنگال خواتین کمیشن نے ڈائریکٹر جنرل آف پولس سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کے بعد برے پیمانے پر ترنمول کانگریس کے رہنماؤں سے کٹ منی کی رقم واپس مانگنے کا سلسلہ دراز ہوگیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہاتھا کہ ترنمول کانگریس میں چوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ہماری پارٹی کے کچھ لیڈروں نے ہاؤسنگ اور دیگر فلاحی اسکیموں میں 25فیصد کمیشن کے طور پر وصول کیے ہیں۔یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے اور جن رہنماؤں ے کمیشن کی رقم لی ہے توانہیں فوری طور پر واپس کرنا ہوگا۔

پولس میں درج شکایت کے مطابق ایک 35سالہ خاتون نے ہاؤسنگ اسکیم کے لئے ترنمول کانگریس کے رہنما بلبل عالم کو 7ہزار روپے رشوت دیے تھے۔مگر 6مہینہ گزر جانے کے باوجود بھی پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت خاتون کو ایک بھی روپیہ نہیں ملا تو خاتون رشوت کی رقم واپس مانگنے لگی۔

رپورٹ کے مطابق محمد بلبل عالم نے خاتون کو روپے واپس کرنے کے نام پر خاتون کو اپنے گھر بلایا اور پھر اس کے بعد اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتنو کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

یہ واقعہ 14اپریل کا ہے۔خاتون کا شوہر بھوٹان میں رہتا ہے۔سماجی کارکنان کی مددسے 6دن بعد اس معاملے میں کیس درج ہوا ہے۔

ملزم بلبل عالم پنچایت میں منتخب نمائندہ ہے۔خواتین کمیشن نے کہا کہ ملزم نے دوجرائم کیے ہیں پہلے فلاحی اسکیم کیلئے رشوت لیا اورپھر اس کے بعد خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کرشن کلیانی نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی بی جے پی ہمارے ورکروں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔یہ پورا معاملہ منصوبہ بند ہے۔جانچ سے پوری حقیقت سامنے آجائے گی۔
چاروں ملزمین اس وقت فرار ہیں۔متاثرہ خاتون نے کورٹ میں اپنا بیان درج کرادیا ہے۔اس وقت خاتون کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 10:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.