ETV Bharat / state

Ranji Trophy Final رنجی ٹرافی فائنل:سوراشٹر کے خلاف بنگال کی ٹیم مشکلات سے دوچار

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 7:47 PM IST

رنجی ٹرافی کے خطابی معرکے کے تیسے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگال نے اپنی دوسری اننگ میں چار وکٹوں کے نقصان پر169 رن بنالی ہے ۔میزبان ٹیم اب بھی 72 رنوں کے خسارے میں ہے۔اس سے قبل سوارشٹر کی پوری ٹیم404 رنوں پر سمٹ گئی لیکن میزبان ٹیم 236 رنوں کی نمایاں برتری حاصل کرلی۔Ranji Trophy Final

رنجی ٹرافی فائنل:سوراشٹر کے خلاف بنگال کی ٹیم مشکلات سے دوچار

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارنڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے رنجی ٹرافی کا فائنل میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے پاس ٹرافی پر قبضہ کرنے کے مواقع ہیں۔ رنجی ٹرافی کے خطابی معرکے کے تیسے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگال نے اپنی دوسری اننگ میں چار وکٹوں کے نقصان پر169 رن بنالی ہے ۔میزبان ٹیم اب بھی 72 رنوں کے خسارے میں ہے۔اس سے قبل سوارشٹر کی پوری ٹیم404 رنوں پر سمٹ گئی لیکن میزبان ٹیم 236 رنوں کی نمایاں برتری حاصل کرلی۔

سوراشٹر کی پہلی اننگز404 رنوں پر سمٹنے کے بعد دوسری اننگ میں بھی بنگال کی شروعات مایوس کن رہی۔سامنتا گپتا ایک رن بنا کر شکاریہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد ابھیمنو ایشورن 16 رن بنا کر شکاریہ کے دوسرے شکار بنے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیندباز جے دیب انادکٹ نے سدیپ کمار گھرامی کو 14 رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ د ہکھائی۔بنگال کی ٹیم 50 رنوں کے اندر ہی تین اہم وکٹ گنوا کر مشکل پڑگئی۔

اس کے کپتان منوج تیواری اور انستوپ مجمدار نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو بحران سے نکالنے کی کوشش کی ۔لیکن 61 رنوں کے انفرادی اسکور پر انستوپ مجمدار جے دیب انادکٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہوگئے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک کپتان منوج تیواری 57 رن اور شہباز احمد13 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ بنگال نے چار وکٹوں کے نقصان پر 169 رن بنا لئے ہیں لیکن اب وہ 72 رنوں کے خسارے میں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:IND vs AUS 2nd Test دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کو 62 رنز کا سبقت حاصل

اس سے قبل سوراشٹر کی ٹیم 404 رن پر آل آوٹ ہو گئی۔سوراشٹر کی جانب سے ارپیت وسووادا 81،چراغ جانی60،شیلڈن جیکشن 59 اور ہارویک دیسائی50 رن بنا ئے۔ بنگال کی جانب سے میکش کمار کو 4 جبکہ آکاش دیپ اور ایشان پورل کو تین تین وکٹ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.