ETV Bharat / state

ایس ایف آئی کے 50 برس مکمل ہونے پر جلوس - مغربی بنگال کی خبر

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں ایس ایف آئی کی گولڈن جبلی تقریبات کے موقع پر طالبات کی جانب سے جلوس کا اہتمام کیا گیا۔

rally on the SFI Golden Jubilee Celebration
ایس ایف آئی کے 50 برس مکمل ہونے پر جلوس
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 1:53 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں سی پی آئی ایم کی طالبہ تنظیم ایس ایف آئی کے پچاس برس مکمل ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ایس ایف آئی کے 50 برس مکمل ہونے پر جلوس

وہیں، باراسات میں ایس ایف آئی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر طالبات کی جانب سے جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں سی پی آئی ایم کی کسان تنظیموں کے کارکنان بھی شامل تھے۔

ایس ایف آئی کے رہنما نیپال دیب بھٹاچاریہ نے کہا کہ آج سے پچاس برس پہلے ایس ایف آئی کو تشکیل دیا گیا تھا۔ ان پچاس برسوں کے دوران ایس ایف آئی کے نہ جانے کتنے کارکنان سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایف آئی ملک کی ایسی واحد طلباء تنظیم ہے جو اپنے تمام کارکنان کی یاد میں تقریب کا اہتمام کرتی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جس تحریک میں ایس ایف آئی شامل ہو جاتی ہے اس کی کامیابی طے ہو جاتی ہے۔ اسی وجہ سے اس تنظیم کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی رہی ہے۔

نیپال دیب بھٹاچاریہ کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال میں ایس ایف آئی ایک اہم رول ادا کر سکتی ہے اور کر بھی رہی ہے۔ پچاس برس قبل طالبات کا اس تنظیم سے جڑنے کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ آج بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

سیاسی جماعتوں کو رابندر ناتھ ٹیگور کے بارے میں بات کرنے کا حق نہیں'

اس جلوس میں شامل کسان تنظیم کے رہنما نے کسانوں تحریک کی حمایت جاری رکھنے کی بات کہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.