ETV Bharat / state

Farmer's Law: راکیش ٹکیٹ کی ممتا سے ملاقات آج، کسانوں کی تحریک سمیت دیگر امور پر بات چیت کا امکان - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ دونوں قائدین کے درمیان یہ ملاقات سہ پہر 3 بجے ہوگی۔

راکیش ٹکیٹ کی ممتا سے ملاقات آج، کسانوں کی تحریک سمیت دیگر امور پر بات چیت کا امکان

author img

By

Published : Jun 9, 2021, 12:30 PM IST

بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت آج مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔ خبروں کے مطابق ٹکیت کسانوں کی تحریک سے متعلق امور کے سلسلے میں کولکتہ میں ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے جارہے ہیں۔

اس سلسلہ میں راکیش ٹکیت نے کہا، 'میں آج (شام کے قریب 3 بجے) ان (ممتا بنرجی) سے ملوں گا۔ ہم زراعت، صحت، تعلیم اور مقامی کسانوں کے بارے میں بات کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹکیت نے بنگال انتخابات میں ممتا بنرجی کے لئے انتخابی مہم چلائی تھی۔

یہ یاد رہے کہ بھارتیہ کسان یونین دہلی کی سرحدوں پر گزشتہ سال 26 نومبر سے مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہی ہے ۔بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے رہنما راکیش ٹکیت نے 29 اپریل کو کہا تھا کہ جب بھی حکومت چاہے، کاشتکار تنظیمیں مرکز کے ساتھ تین متنازعہ زرعی قوانین پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ بحث قانون کے خاتمے کے بارے میں ہونی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.