شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال میں ان دنوں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی سرگرمیاں کافی تیز ہوگئی ہیں۔ دارالحکومت کولکاتا کے ساتھ ساتھ ریاست کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔ Halisahar Municipality Chairman Raju Shahini Arrested
شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک کے سی جی او کملیکس میں ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں پیش ہوئے۔ان سے ساڑھے سات گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے ہالی شہرمیونسپلٹی کے چئیرمین راجوشاہنی کو سی بی آئی نے چیٹ فنڈ بدعندوانی کے معاملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔راجو شاہنی ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنماوں میں سے ایک ہیں۔ترنمول کانگریس کے رہنما کو نیوٹاون میں واقع اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے گرفتار کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم آج دن میں ہالی شہر میونسپلٹی کا دورہ کیا اور ترنمول کانگریس کے رہنما اور چئیرمین راجو شاہنی سے پوچھ گچھ کی ۔سی بی آئی کی یہ پوچھ گچھ چار گھنٹوں تک جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں:Abhishek Banerjee's ED appearance کوئلہ اسمگلنگ معاملے میں ابھیشیک بنترجی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیشی
سی بی آئی نے چار گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد ہالی شہرمیونسپلٹی کے چئیرمین کو چیٹ فنڈ بدعنوانی کے معاملے میں ملوث پائے جانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔گرفتاری کے بعد بھی ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے رہنما اور ہالی شہرمیونسپلٹی کے چئیرمین راجو شاہنی کو نیوٹاون میں واقع ایک فلییٹ سے گرفتار کیاگیا ہے۔ سی بی آئی کی ایک ٹیم شمالی 24 پرگنہ کے ہالی شہرمیونسپلٹی کا بھی دورہ کیا۔