ETV Bharat / state

ٹی ایم سی کو بڑا دھچکا، راجیب بنرجی سمیت پانچ رہنما بی جے پی میں شامل - اردو نیوز دہلی

ٹی ایم سی کے پانچ باغی رہنما راجیب بنرجی، ویشالی ڈالمیا، پرابیر گھوشال، راتھن چکرورتی اور پارتھا شارتھی چٹرجی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

rajib banerjee baishali dalmiya and others join bjp in delhi
راجیب بنرجی سمیت پانچ ارکان اسمبلی ٹی ایم سی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 10:20 PM IST

Updated : Jan 31, 2021, 1:18 AM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ کا کھیل بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

ریاست کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اسمبلی انتخابات سے قبل اتنے بڑے پیمانے پر پارٹی بدلنے کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ اس کھیل میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جوڑ توڑ کا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے۔ حالانکہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو اس کھیل میں اب تک پندرہ ارکان اسمبلی اور ایک رکن پارلیمان کو گنوانے کے ساتھ بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

شھبندو ادھیکاری کے بعد اب راجیب بنرجی نے وزارت سے استعفی دینے کے بعد ترنمول سے بی جے پی میں شامل ہونے والے دوسرے بڑے رہنما ہیں۔

راجیب بنرجی ہوڑہ کے ڈومجور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی تھے۔ ہوڑہ کے بالی سے ترنمول کانگریس سے معطل رکن اسمبلی ویشالی ڈالمیا نے امت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ویشالی ڈالمیا آنجہانی بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا کی صاحبزادی ہیں۔ ہگلی ضلع کے اترپاڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی پرابیر گھوشال بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ وہ پہلے ہی حکمراں جماعت (ترنمول کانگریس ) سے خود کو الگ تھلگ کر چکے تھے۔

سابق رکن اسمبلی اور ندیا ضلع کے راناگھاٹ میونسپلٹی کے پانچ مرتبہ سربراہ رہ چکے پارتھا شارتھی چٹرجی نے بھی امت شاہ سے ملاقات کی۔

ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ رہنما پارتھا شارتھی چٹرجی دہلی روانہ ہونے سے پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے مئیر راتھن چکرورتی نے امت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔

مزید پڑھیں:

استعفیٰ دینے کا فیصلہ ذاتی ہے :آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر

ترنمول کانگریس کے باغی رہنماؤں کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اور بی جے پی کے ریاستی انتخابی مشیر کیلاش وجے ورگھیہ بھی موجود تھے۔

Last Updated : Jan 31, 2021, 1:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.