کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے چند کیلو میٹرکی دوری پر واقع کیشور بھارتی اسٹیڈیم میںڈورنڈکپ 2022 کے گروپ بی میں راجستھان یونائیٹیڈایف سی اور انڈین نیوی کی ٹیموں آمنے سامنے ہوئیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔Rajasthan United FC Enter Durand Cup Quarter Final
ڈورنڈ کپ 2022 کے گروپ بی میں راجستھان یونائیٹیڈ ایف سی کو ٹورنامنٹ کے اگلے راونڈ میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت لازمی تھی ۔ راجستھان کی ٹیم جیت درج کرنے کے ارادے سے میدان میں اتری لیکن اس کے سامنے انڈین نیوی بھی تین پوائنٹ حاصل کرنے کے لئے پرعزم تھی۔
-
They are through to the Quarter Finals for the first time in the history of the @thedurandcup. The celebration begins for @RajasthanUnited at the Kishore Bharati Stadium... 🙌#RUFCIN ⚔️#KBK 🏟️#DurandCup 🏆#IndianOilDurandCup 🏆#DurandCup2022 🏆#IndianFootball ⚽ pic.twitter.com/hnGF5D6VEM
— Durand Cup (@thedurandcup) September 5, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">They are through to the Quarter Finals for the first time in the history of the @thedurandcup. The celebration begins for @RajasthanUnited at the Kishore Bharati Stadium... 🙌#RUFCIN ⚔️#KBK 🏟️#DurandCup 🏆#IndianOilDurandCup 🏆#DurandCup2022 🏆#IndianFootball ⚽ pic.twitter.com/hnGF5D6VEM
— Durand Cup (@thedurandcup) September 5, 2022They are through to the Quarter Finals for the first time in the history of the @thedurandcup. The celebration begins for @RajasthanUnited at the Kishore Bharati Stadium... 🙌#RUFCIN ⚔️#KBK 🏟️#DurandCup 🏆#IndianOilDurandCup 🏆#DurandCup2022 🏆#IndianFootball ⚽ pic.twitter.com/hnGF5D6VEM
— Durand Cup (@thedurandcup) September 5, 2022
راجستھان یونائیٹیڈ ایف سی اور انڈین نیوی نے شروعات سے ہی ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے پے در پے حملے کئے۔ پہلے ہاف میں دونوںٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا۔پہلے ہاف کے اختتام پر میچ کااسکور 0-0رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملے کئے۔ کھیل کے 73 ویں منٹ پریوسف نے گول کرکے راجستھان یونائیٹیڈ ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔ایک صفر کے خسارے کے باوجود انڈین نیوی نے میچ میں خود کو برقراررکھنے کےلئے حریف ٹیم پر جوابی حملہ کرنے کی کوشش کی ۔
کھیل کے88 ویں منٹ پر باربوسا نے گول کرکے راجستھان یونائیٹیڈ ایف سی کو 0-2 گول کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔کھیل کے اختتام تک انڈین نیوی اسکور برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔
یہ بھی پڑھیں:Virat Kohli کیوں شکستہ دل نظر آئے وراٹ کوہلی، دیکھیں ویڈیو
راجستھان یونائیٹیڈ ایف سی نے 0-2گول سے میچ جیت کر ڈورنڈکپ2022 کے کوارٹر فائنل میں شاہانہ انداز میں داخلہ لے کر فٹبال میں نئی تاریخ رقم کی۔گروپ بی میں ممبئی سٹی ایف سی چار میچوں میں دو جیت ،ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ 7 پوائنٹ کی بدولت پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ راجستھان یونائٹیڈایف سی چار میچوں میں دو جیت ،ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ 7 پوائنٹ کی بدولت دوسری پوزیشن پر ہے۔موہن بگان اتنے ہی میچوں میں سات پوائنٹ کی بدولت تیسری پوزیشن پرہے۔ گول اوسط کی بنیاد پرموہن بگان کوٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا ہے جبکہ ایسٹ بنگال چار میچوں میں ایک جیت،دو ڈرا اور ایک ہار کی بدولت 5 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہی۔