ETV Bharat / state

بارش کی رفتار میں کمی لیکن ابتر نکاسی نظام سے لوگوں کا برا حال - wet bengal rain today

ریاست کے مختلف اضلاع میں گزشتہ پیر سے ہونے والی بارش کی رفتار میں تھوڑی کمی آئی ہے، لیکن ابتر نکاسی نظام سے لوگوں کا برا حال ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:02 PM IST

Updated : Sep 30, 2021, 9:42 PM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ پیر سے جاری بارش میں تھوڑی کمی ضرور آئی ہے، لیکن ابتر نکاسی نظام (drainage system ) سے لوگوں کا برا حال ہے اور ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بارش کی رفتار میں کمی لیکن ابتر نکاسی نظام سے لوگوں کا برا حال
مغربی بنگال میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے زائد وقفے سے رک رک کر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کی شام سے جاری بارش اب تک جاری ہے۔علاقوں میں بارش کے جمے ہوئے پانی کے سبب فٹ پاتھ پر دکان لگانے والوں چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو زبردست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بارش سے متاثر مسلم اکثریتی علاقوں جہاں بارش کے جمے ہوئے پانی سے لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں بہتر پانی کے نکاسی کا کوئی نظام نہیں ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان علاقوں کے ابتر نکاسی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اب تک کوئی ٹھوس اقدامات بھی نہیں کیے گئے ہے۔ جنریٹر کی مدد سے بعض مقامات سے گندے پانی نکالنے کا کام جاری ہے اس کے باوجود لوگوں کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔

دوسری طرف علی پور محکمہ موسمیات (Alipore metrological department ) کی جانب سے ایک بار پیشینگوئی کی گئی ہے کہ خلیج بنگال میں ہواؤں کا گہرا دباؤ اب بھی بنا ہوا ہے جس کے سبب گلاب نامی طوفان مزید بھیانک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ساحلی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ سمندر میں کشتی اتارنے سے گریز کریں۔'

Last Updated : Sep 30, 2021, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.