ETV Bharat / state

کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود درگا پوجا کی خریداری عروج پر

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 10:50 PM IST

مغربی بنگال میں مسلسل کورونا کیسز کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن کولکاتا کے بازاروں میں جس طرح درگا پوجا کی خریداری کے لیے بھیڑ ہو رہی ہے۔ اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ عوام میں اب کورونا کا کوئی خوف نہیں رہا۔

purchases of durga puja on the rise despite increase in corona cases in kolkata west bengal
کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود درگا پوجا کی خریداری عروج پر

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ڈاکٹروں کی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ درگا پوجا کے حالات بے حد تشویشناک ہو سکتے ہیں۔ لیکن بنگال کے لوگوں پر درگا پوجا کا خمار ہے۔ بازاروں میں خریداری کرنے والوں کی بھیڑ امڈ پڑی ہے۔

ابھی بھی ریاست میں کورونا کے معاملات ایک دن میں ڈھائی ہزار سے زیادہ سامنے آرہے ہیں۔ آئندہ 21 اکتوبر سے درگا پوجا کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا۔

پورے کولکاتا شہر میں صرف ایک دن میں 800 کورونا کے معاملے سامنے آئیں ہیں۔ ڈاکٹروں نے اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ حالات بے حد تشویشناک ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: درگا پوجا کے دوران محتاط رہیں: ممتا بنرجی

درگا پوجا کے دوران کولکاتا شہر میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ تفریح کے لیے پہنچتے ہیں۔ اس سے پہلے خریداری کے لیے کولکاتا کے مختلف بازاروں میں بھیڑ ہوتی ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تمام سرگرمیاں بند رہنے کے بعد انلاک پانچ میں ملی رعایت کے بعد سے زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے۔

دوسری جانب ریاست میں ابھی کورونا کیسز کی بڑی تعداد میں معاملے سامنے آرہے ہیں۔ لوگوں کو سماجی دوری بنائے رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اس کے باوجود کولکاتا میں درگا پوجا کی خریداری کے دوران کسی طرح کا لوگوں میں خوف نظر نہیں آرہا ہے۔ کولکاتا کے نیو مارکٹ میں کافی تعداد میں لوگ روزانہ خریداری کرنے پہنچ رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کی تشویش کی حمایت کرتے ہوئے سی پی آئی ایم رہنما سوریہ کانت مشرا نے کہا ہے کہ تہوار کا جوش و ولولہ کہیں مصیبت کی وجہ نہ بن جائے۔ ریاستی حکومت کو اس کی ذمہ داری لینی ہوگی۔

روزانہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں ماہ میں اب تک صرف 11 دنوں میں 36 ہزار معاملے سامنے آچکے ہیں۔

دوسری جانب بازاروں کا حال دیکھ کر لگ نہیں رہا ہے کہ ریاست میں کورونا وائرس جیسی وبا بھی موجود ہے۔ بڑی تعداد میں بھیڑ لگاکر لوگ درگا پوجا کی خریداری کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.