ETV Bharat / state

KMC Polls 2021: 'خواتین کو سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل' - جنوبی کولکاتا وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس امیدوار فیض احمد خان

جنوبی کولکاتا وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار TMC Candidate Faiz Ahmed Khan فیض احمد خان نے کہا کہ خواتین کو پختہ سکیورٹی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ وہ کہیں بھی بلا خوف آ جا سکیں۔

'خواتین کی سکیورٹی فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل'

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 5:19 PM IST

مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Elections 2021 کی انتخابی مہم کے آخری دن تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگا چکے ہیں۔

انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں امیدواروں نے ووٹرز کی توجہ اپنی طرف راغب کرنے کے لئے سارا دن تشہیری مہم میں مصروف رہے۔

جنوبی کولکاتا کے مسلم اکثریتی وارڈ نمبر 66 میں ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان نے بھی تشہیری مہم کے آخری دن کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

جنوبی کولکاتا وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان نے کہا کہ خواتین کی پختہ سکیورٹی کی فراہمی کو اولین ترجیح دیتے ہیں تاکہ وہ کسی بھی بلاخوف کہیں بھی جا سکے۔

ترنمول کانگریس کے امیدوار فیض احمد خان نے کہا کہ وارڈ نمبر 66 میں جو کام ہوئے ہیں اسی بنیاد پر ووٹ مانگ رہا ہوں اور امید ہے کہ گزشتہ انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی عوام کی بھر پور حمایت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں سوال کرنے کے بجائے وہ خود وارڈ میں آئے اور اپنی آنکھوں سے ترقیاتی کاموں کو دیکھیں، یہ سب سے بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے ایک ایک آدمی ترقیاتی کاموں کی تصدیق کرے گا کیونکہ انہیں اس سے بھر پور فائدہ ہو رہا ہے اور مستقبل میں بھی ہوگا۔

ٹی ایم سی کے امیدوار فیض احمد خان
ٹی ایم سی کے امیدوار فیض احمد خان

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وارڈ کو مثالی وارڈ بنانے کی کوشش کریں گے جہاں تمام مذاہب کے لوگوں کو ترقی کرنے کے یکساں موقع ہوں گے، خواتین خود کو زیادہ سے زیادہ محفوظ محسوس کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: KMC Polls 2021: جنوبی کولکاتا سے ترنمول کے امیدوار کو جیت کا بھروسہ

انہوں نے کہا کہ خواتین کی سکیورٹی فراہم کرنا ان کی اولین ترجیحات ہیں اور اس سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم اکثریتی تجارتی وارڈ نمبر 66 سے ترنمول کانگریس کے کاؤنسلر اور امیدوار فیض احمد خان کے خلاف کانگریس نے سید محمد احسان کو انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ شکیب اختر سی پی آئی ایم کے امیدوار ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.