ETV Bharat / state

Derogatory Remarks on Prophet: مغربی بنگال کے ندیا میں احتجاجیوں نے لوکل ٹرین کو روکا - بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان کے خلاف کولکاتا میں احتجاج جاری

یغمبر اسلام کے بارے میں بی جے پی کے سابق رہنما کے ذریعے دیے گئے متنازع بیان کے خلاف بنگال میں احتجاج رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دو دن کے دوران ہوئے احتجاجی مظاہرہ کے بعد اتوار کی شام کو ندیا ضلع کے بیتھواڈاہری اسٹیشن پر ایک گروپ کے لوگوں نے ہنگامہ کیا Protest in Kolkata against BJP leader's controversial statement۔

Prophet Remarks Row
Prophet Remarks Row
author img

By

Published : Jun 12, 2022, 10:32 PM IST

کولکاتا: بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں متنازع بیان کے خلاف بنگال میں احتجاج رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دو دن کے دوران ہوئے احتجاجی مظاہرہ کے بعد اتوار کی شام کو ندیا ضلع کے بیتھواڈاہری اسٹیشن پر ایک گروپ کے لوگوں نے ہنگامہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے اچانک اسٹیشن پہنچ کر لوکل ٹرین کو روک دیا Protesters block a local train in a river in West Bengal۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے ریلوے املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ساتھ ہی اس واقعہ کی وجہ سے رانا گھاٹ-لالگولا ریل لائن پر ٹرین سروس بھی تقریباً دو گھنٹے تک متاثر رہی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی جی آر پی، آر پی ایف اور پولیس بھاری فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی۔ تب تک مظاہرین موقع سے فرار ہو چکے تھے۔

مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ نوپور شرما کے بیان پر جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج ہوا تھا۔ ہاوڑہ میں بھیڑ کے ذریعہ پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیٹ کو کچھ دیر کے لیے بند کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں، بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما، شوبھندو ادھیکاری کو پولس نے اتوار کو ہاوڑہ جانے سے روک دیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.