بی جے پی کے سنئیر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اسی درمیان کولکاتا میں این آر سی اور سی اے اے مخالف ایک احتجاجی ریلی کے دوران امت شاہ واپس جاؤ کے نعرے بھی لگائے گئے۔
دراصل کولکاتا میں ایک بار بھر سے سی اے اے اور این آر سی مخالف تحریک شروع ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے کولکاتا آمد پر مختلف تنظیموں کی جانب سے سی اے اے این آر سی مخالف ریلی نکالی گئی۔
مغربی بنگال میں مرکزی حکومت کے خلاف مختلف موضوعات پر ایک بار سے تحریک شروع یو چکی ہے۔ مرکزی حکومت کے متعدد متنازعہ قوانین کے خلاف مختلف تنظیموں کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔
مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف بھی لگاتار کولکاتا میں احتجاج یو رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیم ایکٹ لانے کے بعد سے کولکاتا میں تحریک کو آج ایک سال مکمل ہو گئے۔
اس موقع پر ایک بار پھر نو این آر سی مومنٹ کے حامیوں نے کولکاتا میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ ریلی میں زرعی قوانین کی بھی مخالفت کی گئی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
کولکاتا کے مولا علی رام لیلا میدان سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرمتلہ ڈورینہ کراسنگ پر ختم ہوئی۔
ریلی میں شامل نو این آر سی مومنٹ کی سرگرم رکن سنچاری سین گپتا نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کی پالیسیاں ملک کے عوام کے مفادات کے مخالف ہیں، چاہے وہ سی اے اے، این آر سی ہو یا زرعی قوانین۔ ہم نے اس کی مخالفت میں اور امت شاہ کی کولکاتا آمد احتجاجی ریلی نکالی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: 'زراعت میں اصلاحات کا فائدہ کسانوں کو پہنچنا شروع ہو چکا ہے'
ریلی میں شامل سماجی کارکن اور مغربی بنگال امام ایسوسی ایشن کے صدر محمد یحییٰ نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کے سی اے اے اور این آر سی اور زرعی قوانین کے خلاف ہم سڑکوں پر ہیں۔ آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کولکاتا آئے ہیں۔ اس موقع پر ہم ان کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت میں سی اے اے اور این آر سی کو قبول نہیں کریں گے۔'
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت کو متنازعہ قانون واپس لینا پڑے گا اور جب تک ایسا نہیں ہوگا ہم اسی طرح سے تحریک جاری رکھیں گے۔'
ریلی میں بڑے پیمانے پر مختلف تنظیموں کی حامیوں نے شرکت کی اور سی اے اے، این آر سی اور زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی امت ساتھ واپس جاؤ کے نعرے لگائے۔