ETV Bharat / state

پرائیویٹ اسکولز کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 14, 2020, 12:14 PM IST

کولکاتا اور اس کے اطراف کے مختلف پرائیوٹ اسکولز، سپریم کورٹ کی ٹیوشن فیس کم کرنے کی ہدایت پر عمل کرنے میں ناکام ہیں۔

پرائیوٹ اسکولز کے خلاف احتجاج
پرائیوٹ اسکولز کے خلاف احتجاج

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے پرائیوٹ اسکولز سپریم کورٹ کے ٹیوشن فیس میں کمی کرنے کی ہدایت پر عمل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

کولکاتا اور اس کے اطراف کے چند پرائیویٹ اسکولز نے سپریم کورٹ کے ٹیوشن فیس کم لینے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس کے باوجود بیشتر پرائیوٹ اسکولز اس ہدایت کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

یونائیٹیڈ گارجینس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سپریا بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ چند اسکولز سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کر رہے ہیں لیکن زیادہ تر اسکولز اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے مختلف پرائیوٹ اسکولز میں اب بھی من مانی طریقے سے ٹیوشن فیس لی جارہی ہے، سپریا بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ کولکاتا میں تھوڑے حالات ٹھیک ہیں شہر سے متصل اضلاع میں بہت برے حال ہیں۔

یونائیٹیڈ گارجینس ایسوسی ایشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی مالی حالت پوری طرح سے سدھری نہیں ہے. لوگ اب بھی بہت پریشان ہیں.

انہوں نے کہا کہ گارجین حضرات اضافی ٹیوشن فیس ادا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں. اس کے باوجود وہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں یہ بہت بڑی بات ہے۔

واضح رہے کہ کولکاتا کی یونا ئیٹیڈ گارجینس ایسوسی ایشن سے منسلک لوگوں نے لاک ڈاؤن کے بعد پرائیوٹ اسکولوں کے ٹیوشن فیس کم لینے کا مطالبہ کیا تھا.

لیکن پرائیوٹ اسکولوں نے گارجین کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے مکمل اسکول فیس ادا کرنے کو کہا تھا جس کے بعد گارجین نے کلکتہ ہائی کورٹ میں پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف عرضی دائر کی.

کلکتہ ہائی کورٹ نے گارجین حضرات کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے پرائیوٹ اسکولوں کو لاک ڈاؤں کے دوران اور اس کے بعد اضافی ٹیوشن فیس کم کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پرائیوٹ اسکولوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا.

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو بحال رکھتے ہوئے ہرائیوٹ اسکولوں کو ٹیوشن فیس میں 20 فیصد کٹوتی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.