والدین کے احتجاج کے دوران حالات کو کنٹرول میں کرنے کیلئے بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔
ڈائمنڈ ہاربر روڈ پر واقع اسکول کی دسویں جماعت کے تین طالبات پر الزام ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کے جی جماعت کی طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کررہی تھیں۔
متاثرہ بچیوں کے والدین نے کہا کہ شروع میں وہ یہ سمجھ نہیں پارہے تھے کہ ان کے بچوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ ہم نے محسوس کیا کہ بچی کے آنکھوں میں خوف ہے، اسکول جانے سے گھبرارہی تھی۔
انہوں نے کہاکہ یہ پورا معاملہ سوموار کو سامنے آیا۔گارجین نے الزام عاید کیا کہ سنیئر طالبات نے ان کے بچوں کے ساتھ گالی گلوج کیا۔متاثرہ بچے اس وقت زیر علاج ہیں۔
گارجین نے الزام عاید کیا کہ اس واقعہ کی شکایت کرنے کے باوجود بھی فوری کارروائی نہیں کی گئی۔سینئر طالبات کے خلاف کارروائی نہیں ہونے کے بعد آج دوپہر بڑی تعدادد میں گارجین اسکو ل کے باہر جمع ہوکر احتجاج کرنے لگے۔
اسکول انتظامیہ کے ذریعہ مطلع کیے جانے کے بعد اقبال پور پولس بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ کر حالات کوکنٹرول کیا۔گارجین کا مطالبہ ہے کہ اسکول انتظامیہ فوری طور پر تین طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ڈی سی پورٹ سید وقار رضا نے کہا کہ پولس اس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔شکایت درج کیے جانے کے بعد فوری کارروائی کی جائے گی۔