ETV Bharat / state

این آر سی کے خلاف کولکاتا میں احتجاج - این آر سی کے خلاف کولکاتا میں احتجاج

کولکاتا کے آسام بھون کے سامنے 'جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی' کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے این آر سی کے خلاف احتجاج کیا اور اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔

این آر سی کے خلاف کولکاتا میں احتجاج
author img

By

Published : Sep 3, 2019, 1:09 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:54 AM IST

کولکاتا کے آسام بھون کے باہر احتجاج کرتے ہوئے این آر سی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس موقع پر معروف ماہرین معیشت پرسنجیت بوس، سماجی کارکن انیربن تالپترا اور امتیاز علی ملا بھی موجود رہے۔
جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ صرف دستاویزات نہ ہونے کی بنیاد پر ملک کے حقیقی شہریوں کو اس طرح سے غیر ملکی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

این آر سی کے خلاف کولکاتا میں احتجاج

سماجی کارکن انیربن تالپترا نے کہا کہ 'این آر سی کے نام پر ملک کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کا غلط استعمال کیا گیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'جلد بازی میں 19 لاکھ لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کیا گیا، ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'آر ایس ایس کے اشاروں پر یہ سب کیا گیا ہے، اور ایک خاص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب بی جے پی کے لوگ مغربی بنگال میں این آر سی کرانے کی بات کر رہے ہیں'۔

سامجی کارکنوں نے کہا ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور اس کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے۔
جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کے سرگرم رکن امتیاز علی ملا نے کہا کہ 'آسام میں این آر سی کے نام 19 لاکھ افراد کو جس طرح سے شہریت سے محروم کر دیا گیا وہ سراسر زیادتی ہے'۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'کسی طور پر بنگال میں این آر سی نہیں قبول کریں گے این آر سی جب پورے ملک کے لئے ہے تو اس کی شروعات راجستھان اور گجرات سے کیوں نہیں کیا گیا ہے، این آر سی کو فوراً منسوخ کیا جائے اور تمام لوگوں کی شہریت کو بحال کیا جائے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ملک میں برسوں سے رہنے والے افراد کیسے ممکن ہے کہ اس طرح کے دستاویزات پیش کریں جبکہ آج سے 50 برس قبل اس طرح کے دستاویزات بنانے کا کوئی رواج نہیں تھا اور اس کو عمل میں لانے کا مقصد خصوصی طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے'۔

Intro:آسام میں این آر سی کے حتمی فہرست شائع ہونے کے بعد سے ملک کے مختلف تنظیموں کی جانب سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے اور این آر سی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کولکاتا میں جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کی جانب سے کولکاتا کے آسام بھون کے سامنے احتجاج کیا گیا اور این آر سی کی منسوخی کا، مطالبہ گیا.

Body:کولکاتا کے آسام بھون کے سامنے جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا اس موقع پر معروف ماہرین معیشت پرسنجیت بوس سماجی کارکن انیربن تالپترا اور امتیاز علی ملا بھی موجود تھے. جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ صرف دستاویزات نہ ہونے کی بناء پر ملک کے حقیقی شہریوں کو اس طرح سے غیر ملکی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے. سماجی کارکن انیربن تالپترا نے کہا کہ این آر سی کے نام پر ملک کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور جلد بازی 19 لاکھ لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کیا گیا ہے ہم اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں آر ایس ایس کی شہ پر یہ سب کیا گیا ہے ایک خاص مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے دوسری جانب بی جے پی کے لوگ مغربی بنگال میں این آر سی کرانے کی بات کر رہے ہیں ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ہم اس کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے. جوائنٹ فورم اگینسٹ این آر سی کے سرگرم رکن امتیاز علی ملا نے کہا کہ آسام میں این آر سی کے نام 19 لاکھ افراد کو جس طرح سے شہریت سے محروم کر دیا گیا وہ سراسر زیادتی ہے این آر سی میں کئی نقائص ہیں بہت جلد بازی میں فیصلہ کیا گیا ہے تعصب برتا گیا ہے آج ہم این آر سی کے خلاف آسام بھون کے سامنے احتجاج کرنے کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ ہم این آر سی کی سخت مخالفت کرتے ہیں اور کسی طور پر بنگال میں این آر سی نہیں قبول کریں گے این آر سی جب پورے ملک کے لئے ہے تو اس کی شروعات راجستھان اور گجرات سے کیوں نہیں کیا گیا این آر سی کو فوراً منسوخ کیا جائے اور تمام لوگوں کی شہریت کو بحال کیا جائے ملک میں برسوں سے رہنے والے افراد کیسے ممکن ہے کہ اس طرح کے دستاویزات پیش کریں جبکہ آج سی پچاس برس قبل اس طرح کے دستاویزات بنانے کا کوئی رواج نہیں تھا اس جو عمل میں لانے کا مقصد خصوصی طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے.

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.