ETV Bharat / state

Agitation On Tiljala Murder چھ سال کی بچی کا قتل، پولیس اورمقامی باشندوں کے درمیان جھڑپ - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

تلجلہ تھانہ کے تحت بندل گیٹ علاقے میں واقع فلیٹ سے پولیس نے چھ سال کی ایک بچی کی لاش برآمد کی ہے۔ بچی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آنے کے بعد مقامی باشندوں نے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر تھانہ کے باہر احتجاج کیا۔

چھ سال کی بچی کا قتل۔پولیس اورمقامی باشندوں کے درمیان جھڑپ

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 11:16 AM IST

Updated : Mar 30, 2023, 11:29 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تلجلہ تھانہ علاقے میں ایک چھ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا۔ اس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ قتل معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کو لے کراحتجاج کے دوران مقامی باشندوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کی بھی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق بندل گیٹ علاقے میں واقع فلیٹ سے پولیس نے چھ سال کی ایک بچی کی لاش برآمد کی۔ بچی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آنے کے بعد مقامی باشندوں نے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے کو لے کر تھانہ کے باہر احتجاج کیا۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں متعدد افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پولیس پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہی ہے لیکن مقامی باشندوں نے تھانے کے باہر احتجاج کے دوران اچانک پتھراو شروع کردیا۔ پتھراؤ میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Supporters Protest مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کانگریس کا احتجاج جاری

پولیس نے مزید کہاکہ بچی واقعہ سے چند گھنٹوں قبل اچانک لاپتہ ہو گئی تھی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی تفتیش شروع کردی۔

Last Updated : Mar 30, 2023, 11:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.