کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھاکے گھر کے باہر پوسٹر لگائے جانے کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
وکلاء کے ایک گروپ نے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹر کس نے لگایا، پوسٹر کہاں چھاپا ہے یہ جاننا صروری ہے۔۔اس کی سماعت اس ہفتے چیف جسٹس پرکاش شریواستو اور جسٹس راجرشی بھردواج کی ڈویژن بنچ میں ہو سکتی ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ پیر کو شروع ہوا تھا۔ وکلاء کے ایک گروپ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج راج شیکھر منتھا کے خلاف عدالت کے احاطے میں مظاہرہ کیا۔ اس کے بعد ہائی کورٹ کے احاطے میں جج کے خلاف کچھ پوسٹر لگائے تھے۔ اس سرخ کاغذ پر جج کے چہرے کی تصویر تھی اور سائیڈ پر لکھا تھا، ”یہ جج کے نام پر بے عزتی ہے“۔ یہاں تک کہ جج کے چہرے پر بڑے حروف میں لکھا تھا شرم۔ بعد میں یہی پوسٹر جسٹس منتھاکی رہائش گاہ جنوبی کلکتہ کے جودھ پور پارک علاقے میں دیکھا گیا۔ جسٹس منتھااس پوسٹر سے حیران رہ گئے۔ وکیل شمیم احمد نے اس حوالے سے ہائیکورٹ کی توجہ مبذول کرائی۔ پیر کو ان کی درخواست کی بنیاد پر ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Justice Raj Shekhir Mantha کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس راج شیکھر منتھا کے خلاف احتجاج پر وکلا دوگروپ میں منقسم
گزشتہ جمعرات کو تھانہ جھیل کی پولیس نے اس پوسٹر کے پیچھے کون ہے یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے علی پور کی عدالت سے بھی قواعد کے مطابق اجازت لی تھی۔یواین آئی۔نور