ETV Bharat / state

مالدہ میں آر ایس پی کا احتجاج - اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے کے سامنے آر ایس پی کے حامیوں نے متعدد مطالبے کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

protest against electricity bill and agriculture laws
مالدہ میں کسان اور بجلی بل کے خلاف آر ایس پی کا احتجاج
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 7:54 PM IST

مغربی بنگال میں زرعی قوانین، بجلی بل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی درمیان مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور تھانے کے سامنے آر ایس پی کے حامیوں نے شکرالدین ملا کی قیادت میں متعدد مطالبے کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف اختجاج کیا۔

آر ایس پی کے حامیوں نے شکرالدین ملا کی قیادت میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف اختجاجی جلوس کا اہتمام کیا۔

آر ایس پی کے ریاستی رہنما شکرالدین ملا نے کہاکہ زرعی قوانین کو زبردستی لاکر کسانوں کے ساتھ عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ ایک طرف کسانوں کو معاوضہ دینے اعلان کیا جاتا ہے تو دوسری طرف زرعی قوانین کے ذریعے (کسانوں) کے دائرہ اختیار محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

آر ایس پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اب تک جتنے کسانوں نے خودکشی کی ہے ان کے اہل خانوں کو معاوضہ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔'

آر ایس پی کے رہنما شکرالدین ملا کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے سبب عام لوگوں کا برا حال ہے۔ اسی درمیان بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گا'۔

انہوں نے ریاستی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے مالدہ ضلع میں ندی کے کنارے مٹی کے کٹاؤ کے سبب کھیتی کی زمینیں کھونے والے کسانوں کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.