کولکاتا:پرینکا نے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عظیم شخصیت ہیں ۔وہ ایک جسٹس ہیں لیکن عام لوگوں کا کتنا خیال کرتے ہیں۔ان میں عام لوگوں کی پریشانیوں اور مصیبتوں کو سمجھنے کی غیرمعمولی صلاحیت ہے۔Priyanka Shaw on High Court Decision
انہوں نے کہاکہ ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ہم جیسے عام لوگوں کے لئے جو کچھ کیا ہے۔اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔بھارت میں برسوں تک ان کے فیصلے اورکارناموں کو یاد رکھا جائے گا۔وہ نا صرف مغربی بنگال بلکہ پورے بھارت میں عام آدمی کے لئے آئیڈیل بن چکے ہیں۔
ان کاکہنا ہے کہ ہم ان کا یہ قرض کبھی بھی چکا نہیں پائیں گے۔وہ یمارے آئیڈیل ہیں ۔ا ن کی وجہ سے آنے والے دنوں میں سینکڑوں لوگوں کا مستقبل سنورنے کا امکان روشن ہے ۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ 11 سے 21 اکتوبر کے درمیان کونسلنگ کی جائے، تقرری خط 28 اکتوبر تک دیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرینکا کی تقرری گھر کے قریب کسی اسکول میں ہونا چاہیے۔ اسے اسکول کے تین اختیارات میں سے اپنی پسند کا اسکول منتخب کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:Congress President Election دگ وجے نے پرچہ نامزدگی داخل نہ کرنے کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا تھا، کمل ناتھ
مبینہ طور پر پرینکا کے اعلیٰ نمبر ہونے کے باوجود نوکری نہیں ملی ہے تاہم، ایس ایس سی نے کہا کہ انہیں خواتین کے سیکشن میں انٹرویو کے لئے بلایا گیا تھا۔ نااہل ہونے کی وجہ سے انہیں باہر کردیا گیا۔ اس سے پہلے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے حکم دیا کہ ایس ایس سی پرینکا کو نوکری دینے پر غور کرے۔ عدالت کے حکم پر پرینکا اور ان کے وکیل سدیپتا داس گپتا کمیشن کے چیئرمین سدھارتھ مجمدار کے دفتر گئے۔
اسکول سروس کمیشن نے کل بد ھ کو عدالت میں اپنا موقف رکھا۔آج عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ایس ایس سی کمیشن کو 28 اکتوبر تک پرینکا کو تقرری کا خط دینے کی ہدایت دی۔Priyanka Shaw Appreciated Justice Abhijit Gangopadhyay