ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election پرینکا گاندھی کا 3 مئی کو دورہ بیدر

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر و رکن اسمبلی ایشور کنڈرے نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرینکا گاندھی 3 مئی کو بیدر ضلع کا دورہ کریں گی۔اس موقع پر پرینکا گاندھی ایک جلسے کو خطاب کریں گی جس میں تقریبا ایک لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

پرینکا گاندھی کا 3 مئی کو دورہ بیدر
پرینکا گاندھی کا 3 مئی کو دورہ بیدر
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 4:35 PM IST

Updated : Apr 28, 2023, 8:37 PM IST

بیدر:کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے مدنظر ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہری مہم زور شور سے جاری ہے۔سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کے لئے نئے نئے ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہیں ہیں۔

اسی درمیان کرناٹک پردیش کانگریس کے کارگزار صدر نے اطلاع ہے کہ پرینکا گاندھی 3 مئی کو بیدر ضلع کا دورہ کریں گی۔اس کے لئے تمام تر تیاریاں آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین سی وینو گوپال، سورجےوالا ، سابق سی ایم سدارامیا، ڈی کے شیو کمار اور دیگر ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی )کے صدر ڈاکٹر ملکار جن گھر گے کو دیگر قائدین اپنے انتخابی شیڈول کے مطابق شرکت کریں گے ۔پروگرام بیدر شمال میں ہو یا پھر بیدر (جنوب) اسمبلی حلقہ میں ہونے کا امکان ہے اس سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kharge Controversial Statement کانگریس صدر کھرگے نے اپنے متنازع بیان پر وضاحت پیش کی

ان کا کہنا ہے کہ ریاست کی بی جے پی سرکار بد عنوانی میں ملوث ہے۔ وہ کمیشن کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کر رہی ہے۔ اس لئے اس مرتبہ بی جے پی کا صفایا یقینی ہے ۔اور ریاست میں پوری اکثریت سے کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی۔ صحافیوں کے بھالکی میں بی جے پی کی جانب سے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آرہے ہیں کے سوال پر کانگریس کے رہنما نے کہاکہ چاہے یوگی آئے یا کوئی اور ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Last Updated : Apr 28, 2023, 8:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.