کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تحت مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں کورونا کی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ وہیں کورونا وائرس کی اس وبا کے دوران اسمبلی انتخابات 2021 کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں انتہائی عروج پر ہیں جس سے بیماری کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے عام لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے۔
دوسری طرف ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں واقع بروئی پور سینٹرل جیل کا محکمہ صحت کی ٹیم نے دورہ کیا اور قیدیوں کو کورونا کا ٹیکہ دیا گیا۔
پہلے مرحلے میں بروئی پور سینٹرل جیل کے 90 قیدیوں کو کورونا ٹیکہ دیا گیا۔ ہر مرحلے میں ایک سو قیدیوں کو ٹیکہ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بروئی پور سینٹرل جیل میں 1138 قیدی ہیں جن میں ایک بنگلہ دیشی بھی شامل ہے۔ ان تمام قیدیوں کے لئے ویکسینیشن پروگرام چلایا جا رہا ہے۔
بروئی پور جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسیت کمار کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے لئے ویکسینیشن پروگرام ضروری ہے۔ اس سے وہ بیماریوں سے کچھ حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے قیدیوں کے درجہ حرارت کی جانچ کی جاتی ہے۔ اس کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ میں بھیج دیا جاتا ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں، وہیں اس دوران 65 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد سات لاکھ 23 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک ساڑھے دس ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
بروئی پور جیل کے قیدیوں کو کورونا ویکسین دیا گیا - بروئی پور جیل کے قیدیوں کو کورونا ویکسن دیا گیا
جنوبی 24 پرگنہ کے بروئی پور سینٹرل جیل کا محکمہ صحت کی ٹیم نے دورہ کیا اور قیدیوں کو کورونا ٹیکہ دیا گیا