پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن کے ماتحت میں لانے کا ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے۔ آئندہ تعلیمی سال 2020 سے ہی اس کا نفاذ ہو جائے گا لیکن فی الحال ان اسکولوں میں ہی اس کا اطلاق ہوگا جن کے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود ہے ۔
اس سلسلے میں ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ جن اسکولوں میں بنیادی ڈھانچہ موجود ہے۔ وہاں اسی سال سے پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن کے ماتحت میں لانے دیا جائے گا ۔
محکمہ تعلیم بہت دنوں سے پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن کے ماتحت لانے کی کوشش کر رہا تھا۔
پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر کارتک مننا نے کہا کہ فی الحال صرف پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن میں شامل کیا گیا ہے جن اسکولوں کے پاس بنیادی ڈھانچہ موجود وہ بورڈ کو اطلاع کریں گے جس کے بعد ان کو اجازت دی جائے گی ۔
وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ پانچویں جماعت کو پرائمری سیکشن کے ماتحت کرنے کی بہت دنوں سے بات ہو رہی تھی۔ پوری ریاست میں 57 ہزار پرائمری اسکول ہیں جن میں دو ہزار پرائمری اسکول ہیں جن میں دو ہزار اسکولوں میں پانچویں جماعت کی پڑھائی ہوتی ہے ۔
باقی اسکولوں میں آہستہ آہستہ بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے بعد ان اسکولوں میں بھی پانچویں جماعت کی پڑھائی شروع کر دی جائے گی ۔