اساتذہ نے گزشتہ 14 جون کو کرنموئے میں ریاستی محکمہ تعلیم دفتر میں تنخواہ میں اضا فہ کے لیے عرصداشت پیش کیا تھا۔ لیکن محکمہ تعلیم نے ان کی عرضداشت قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
اساتذہ نے محکمہ تعلیم کے فیصلے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لیے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ اساتذہ کاکہنا ہے کہ ہماری تنخواہ بہت ہی کم ہے۔ ہم نے مغکمہ تعلیم کی توجہ اس مبذول کرانے کی کئی مرتبہ کوشش کی لیکن کامیا بی نہیں ملی۔
اساتذہ کے مطابق تنخواہ میں اضا فہ بنیادی حق ہے ۔ محکمہ تعلیم اس سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔ محکمہ تعلیم وقتی پر اسے قبول نہیں کرسکتا ہے مگر اسے انکار کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
سبھاسیش ساہا کاکہنا ہے کہ ریاستی تعلیم نظام ناکام ہوچکی ہے۔ کولکاتا کے بکاش بھوان کے سامنے اساتذدہ کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ ضلع دینا ج پور میں تنخواہ میں اضا فے کے لیے بھوک ہڑتال شروع ہو چکی ہے۔ ہمارا مطالبہ جائز ہے۔ ہم بھوک ہڑتال کرکے حکومت یا محکمہ تعلیم کو بلیک میل نہیں کر رہے ہیں۔